Maktaba Wahhabi

276 - 545
6۔نافع رحمۃاللہ علیہ بیان کرتے ہیں: "قَالَ سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ مِزْمارًا ، قال : فوَضَعَ أُصْبُعَيْه على أُذُنَيْه ، ونأَى عن الطريقِ ، وَقَاَل لِي يا نافعُ هل تَسْمَعُ شيئًا ؟ قال : فَقُلتُ : لاَ . قَاَل : فرَفَعَ أُصْبُعَيْه مِن أُذُنَيْه ، وَقَاَل: كُنْتُ مع النبيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسلَّمَ ، فسَمِعَ مثلَ هذا ! فصَنَعَ مثلَ هذا"[1] ”عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بانسری کی آواز سنی تو اُنہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں اور راستے سے ہٹ گئے اور مجھ سے پوچھا:”اےنافع! کیا تو کوئی آواز سن رہا ہے؟“ میں نے کہا:نہیں،تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں سے نکال لیں اور فرمایا:میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کی آواز پر ایسا ہی کیا۔“ 7۔حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : (( فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ خَسْفٌ وَمَسْخٌ وَقَذْفٌ . فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ : يَا رَسُولَ اللّٰهِ ، وَمَتَى ذَاكَ ؟ قَالَ : إِذَا ظَهَرَتْ الْقَيْنَاتُ وَالْمَعَازِفُ وَشُرِبَتْ الْخُمُورُ)) [2] ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس اُمت میں زمین کے اندر دھنسنا،
Flag Counter