Maktaba Wahhabi

298 - 545
دس خصلتیں فطرت سے ہیں ،ان میں سے مونچھیں تراشنا اور داڑھی بڑھانا بھی ہے۔ اِعفاءُ اللحية کامعنی یہ ہے کہ داڑھی کو اس کے حال پر چھوڑ دے،اس میں کاٹ چھانٹ نہ کرے۔ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ: "فَحَصَلَ خَمْسُ رِوَايَاتٍ:أَ عْفُوْا وَ أَوْفُوْا و أَرْخوا وَ أَرْجُوْا وَوَفِّرُوْا،وَمَعْنَاهَا كُلّهَا: تَرْكُهَا عَليَ حَالِهَا."[1] پانچ(مختلف) روايات سے پانچ طرح كے الفاظ(:أَ عْفُوْا وَ أَوْفُوْا و أَرْخوا وَ أَرْجُوْا وَوَفِّرُوْا) ملتے ہیں ان سب کا ایک ہی معنی ہے کہ داڑھی کو اُس کی اپنی حالت پر چھوڑ دو۔ علامہ قاضی شوکانی رحمۃ اللہ علیہ ایک مقام پر یوں رقمطراز ہیں کہ: "أَنَّ هَذِهِ الْأَشْيَاء إِذَا فُعِلَتْ اِتَّصَفَ فَاعِلُهَا بِالْفِطْرَةِ الَّتِي فَطَرَ اللّٰه الْعِبَاد عَلَيْهَا وَحَثَّهُمْ عَلَيْهَا وَاسْتَحَبَّهَا لَهُمْ لِيَكُونُوا عَلَى أَكْمَل الصِّفَات وَأَشْرَفهَا صُورَة."[2] ”ان اشیاء پر اگر عمل کیا گیا تو ان کا عامل اس فطرت سے متّصف ہوگا جس پر اللہ جل جلالہ نے بندوں کو پیدا کیا اور ان کو اس پر رغبت دلائی اور
Flag Counter