Maktaba Wahhabi

330 - 545
4۔اس کے بعد شاہ فیصل مرحوم کے بیٹے امیر محمد الفیصل نے1977ء؁میں اپنے چند رفقاء سے مل کر”فیصل اسلامی بینک“قاہرہ میں اور ایک مصر میں اور ایک سوڈان میں قائم کیا۔ اور یہ بینک اب بھی بڑی کامیابی سے چل رہے ہیں۔ 5۔کویت کے مسلمان تاجروں نے بھی اس میدان میں قدم رکھا اور 1977ء؁میں اسلامی بینک کی”بیت التمویل الکویتی“کے نام سے بنیاد ڈالی۔ 6۔1978ء؁میں اسلامی بینک آف عمان کا قیام عمل میں آیا جس کی سر پرستی علماء اسلام کی ایک قابل قدر ٹیم کر رہی تھی۔ 7۔1979ء؁میں اسلامی بینک آف بحرین کا وجود عمل میں آیا۔اس بینک کے قیام میں بحرین کے جمعیت اصلاح کے صدر جناب عبدالرحمٰن الجودر کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ 8۔اسی طرح جنیوا(سوئٹزرلینڈ) میں بھی ”اسلامی بینک آف جنیوا“قائم کیا گیا۔ 9۔1981ء؁میں اسلامی بینکوں کی تحریک نے 25 مارچ تا27مارچ 1981ء؁کو قبرس کے مشرقی ساحل پر واقع شہر فاما گوستا میں ایک کانفرنس منعقد کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ قبرس میں ایک ادارہ قائم کیا جائے جس کا نام ”انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ اکنامکس“ہونا چاہیے یہ اجتماع اس لحاظ سے نہایت کامیاب رہا ہے کہ اس میں مسلم ممالک کے کئی قابل ذکر ادارے شریک ہوئے ہیں ان اداروں پر ایک نظر ڈالنے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اسلامی بینکوں کی تحریک سرمایہ کاری کے دوش بدوش”انسان سازی“کی ضرورت بھی محسوس کرتی ہے اور مسلم ممالک کا سنجیدہ عنصر اس کے کامیابی اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ شریک اداروں کے نام یہ ہیں:
Flag Counter