Maktaba Wahhabi

464 - 545
حضرت عبداللہ ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: (إِنَّا كُنَّا نُسْلِفُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ)[1] ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابو بکررضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں گندم، جو، کھجور اور منقیٰ (کشمش) میں بیع سلم کرتے تھے۔“ مصنف ابن ابی شیبہ میں روایت ہے: (أَشْهَدُ أَنَّ السَّلَفَ الْمَضْمُونَ إلَى أَجَلٍ مُسَمًّى قَدْ أَحَلَّهُ اللّٰهُ فِي كِتَابِهِ، وَأَذِنَ فِيهِ، ثُمَّ قَرَأَ: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنتُم بِدَيْنٍ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوهُ﴾)[2] ”میں گواہی دیتا ہوں کہ مقررہ مدت تک ضمانت دی گئی سلم کو اللہ جل جلالہ نے اپنی کتاب میں جائز قراردیا ہے اور اس کی اجازت دی ہے پھر انھوں نے قرآن حکیم کی یہ آیت تلاوت فرمائی۔“ ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنتُم بِدَيْنٍ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوهُ[3] ”اے ایمان والو! جب تم آپس میں مقررہ وقت تک اُدھار کا معاملہ کرو تو اُس کو لکھ لیا کرو۔“
Flag Counter