Maktaba Wahhabi

78 - 545
میں اُستاذ الاستاذہ حضرت علامہ محمدرفیق اثری صاحب حفظہ اللہ سرفہرست ہیں کیونکہ اس تحریر میں پیش آنے والی مختلف الجھنوں کے حل کے لیے بندہ گاہے بگاہے آپ کو فون پر تکلیف دیتا رہا اور آپ نہایت مشفق باپ کی طرح ہماری الجھی گتھیاں سلجھاتے رہے اللہ جل جلالہ آپ کو صحت وتندرستی اور ایمان کی سلامتی کےساتھ درازی عمر نصیب فرماتے ہوئے دنیا اور آخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔(آمین) محترم جناب ڈاکٹر عبدالرشید اظہرصاحب حفظہ اللہ کابھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ بعض اصطلاحات کی توضیح اور تشریح کے لیے بندہ کے استفسار پر نہ صرف تشفی فرماتےرہے بلکہ کتاب کی تکمیل پر بندہ نے مقدمہ تحریر فرمانے کی درخواست کی تو انتہائی خندہ پیشانی سے شرف قبولیت بخشا اگرچہ آپ اپنے طویل تصنیفی سلسلے ،تدریسی ودفتری اُمور،تبلیغی سفر اور بیرونی دوروں میں مصروف عمل رہتے ہیں پھر بھی آپ نے ہمارے اصلاح احوال کےلیے اپناقیمتی وقت نکالا اور تقریباً 46 صفحات پر مشتمل انتہائی دقیق اور علمی مواد قلمبند فرمایا،سودی بینکوں کے کرنٹ اکاؤنٹ اور بیع الاقساط کے مسئلے میں اختلاف رکھنے کےباوجود آپ نے ایک محسن،مشفق اور مصلح استاذ کا کردار اداکرتے ہوئے وسیع القلبی ،وسیع النظری،وسیع الظرفی اور دوراندیشی کا مظاہرہ فرمایا۔ بندہ 4اپریل بروز ہفتہ 2011؁ ءصبح دس بجے درِدولت پر شرف باریابی کا طلب گار ہوا اور دو بجے تک خدمت اقدس میں موجود رہا جس میں اس کتاب سے متعلق مفید اصلاحات اور مفید مشورے اپنے دامن میں سمیٹنے کی سعادت نصیب ہوئی،چار گھنٹے کی اس نشست میں آپ نے کتاب کے بعض جملوں کی طرف توجہ مبذول فرمائی جنہیں
Flag Counter