Maktaba Wahhabi

226 - 589
مزاولت ہوتی یا یہ لوگ کتبِ فروع وفتاویٰ وکلام کے بجائے کتاب وسنت کو پڑھتے تو ممکن نہ تھا کہ شناعتِ شرک اور بدعت کی قباحت پر آگاہ نہ ہوتے، بلکہ خود ہدایت یافتہ اور دوسروں کے لیے ہادی ہو جاتے، لیکن ابلیس نے ان شرکیہ اور بدعیہ افعال کو اُن کی نظروں اور دلوں میں ایسا خوبصورت اور مزین کر دیا ہے کہ وہ ہر گز قیامت تک کبھی آیت وحدیث کی طرف سر نہ اُٹھائیں گے، بلکہ وہ اُلٹا اہلِ حق کو اہلِ باطل اور انھیں دینِ حق سے عاطل سمجھتے ہیں ، جیسا کہ مثل مشہور ہے: ’’رمتني بدائھا وانسلّت‘‘ [اس نے اپنی بیماری مجھ پہ تھوپ دی اور خود کھسک گئی] اس جگہ مفاسدِ تقلید اور تعصب کے نقصانات سے بحث کرنا ہمارا مطمح نظر نہیں ہے، بلکہ مقصود یہ ہے کہ بعض انواعِ شرک کا ذکر کیا جائے، تاکہ اُس کے فسادِ عام پر لوگ مطلع ہوں ۔ یہ مختصر تحریر دو فصول پر مشتمل ہے۔ وباللہ التوفیق۔ ٭٭٭
Flag Counter