Maktaba Wahhabi

250 - 589
دوسرے جوتے کے برابر ہوتا ہے، یہاں تک کہ اگر ان میں سے کسی نے اپنی ماں کے ساتھ علانیہ زنا کیا ہو گا تو میری امت میں بھی ایسا شخص ہو گا جو یہ کام کرے گا، بے شک بنی اسرائیل بہتر (۷۲) فرقوں میں تقسیم ہو گئے اور میری امت تہتر (۷۳) فرقے ہو جائے گی۔ سب کے سب جہنم میں ہوں گے، مگر ایک فرقہ۔ صحابہ کرام نے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ فرقہ کون سا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جس پر میں اور میرے اصحاب ہیں ] اس افتراق کا ذکر ابوہریرہ، سعد بن ابی وقاص، معاویہ اور عمرو بن عوف اشجعی وغیرہ رضی اللہ عنہم کی حدیث میں مرفوعاً مشہور ہے۔ ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں یہ الفاظ مرفوعاً مروی ہیں : (( تَفَرَّقَتِ الْیَھُوْدُ عَلیٰ إِحْدٰی وَسَبْعِیْنَ فِرْقَۃً أَوِ اثْنَتَیْنِ وَسَبْعِیْنَ فِرْقَۃً، وَالنَّصَاریٰ مِثْلُ ذٰلِکَ، وَتَفَرَّقَتْ أُمَّتِيْ عَلٰی ثَلَاثٍ وَّسَبْعِیْنَ فِرْقَۃً )) [1] (رواہ أبوداؤد و ابن ماجہ و الترمذي، وقال: ھذا حدیث حسن صحیح) [یہود اکہتر (۷۱) یا بہتر (۷۲) فرقے ہو گئے اور نصاری بھی اس کے جیسے ہو گئے اور میری امت تہتر (۷۳) فرقے ہو جائے گی] معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کی حدیث میں یہ الفاظ مرفوعاً مروی ہیں : (( إِنَّ أَھْلَ الْکِتَابِ افْتَرَقُوْا فِيْ دِیْنِہِمْ عَلیَ اثْنَتَیْنِ وَسَبْعِیْنَ مِلَّۃً، وَإِنَّ ھٰذِہِ الْأُمَّۃَ سَتَفْتَرِقُ عَلیٰ ثَلَاثٍ وَّسَبْعِیْنَ مِلَّۃً، یَعْنِیْ أَھْلَ الْأَھْوَائِ، کُلُّھَا فِيْ النَّارِ إِلاَّ وَاحِدَۃً، وَھِيَ الْجَمَاعَۃُ، وَسَیَخْرُجُ فِيْ أُمَّتِيْ أَقْوَامٌ تَتَجَاریٰ بِہِمُ الْأَھْوَائُ کَمَا یَتَجَارَی الْکَلَبُ بِصَاحِبِہٖ، فَلَا یَبْقٰی مِنْہُ عِرْقٌ إِلاَّ دَخَلَہٗ، وَاللّٰہِ یَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ إِنْ لَمْ تَقُوْمُوْا بِمَا جَائَ بِہٖ مُحَمَّدٌ لَغَیْرُکُمْ مِنَ النَّاسِ أَحْریٰ أَنْ لَّا یَقُوْمُوْا بِہٖ )) ھٰذا حدیث محفوظ، وروی[2] ابن ماجہ معناہ عن عوف بن مالک، ویُرویٰ من وجوہ أخر۔[3]
Flag Counter