Maktaba Wahhabi

366 - 589
شفیع ہونے کی صراحت فرما دی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی جان لینا چاہیے کہ اللہ کے اذن و اجازت کے بغیر دعا فائدہ نہیں دیتی ہے اور اس کے ارادے و مشیت کے بغیر کچھ نہیں ہوتا ہے۔ شفاعت کرنے والے کی شفاعت کا بھی یہی حال ہے کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر نہ ہو گی، جس طرح کہ قرآن مجید میں اس شرط کا بیان ہوا ہے۔[1] چنانچہ یہ مطلق کی تقیید ہے، کسی حال میں اس سے انحراف و عدول اختیار کرنا جائز نہیں ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter