Maktaba Wahhabi

445 - 589
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جب حوا[ کو حمل ٹھہرا، جبکہ ان کا کوئی بچہ زندہ نہیں رہتا تھا، تو ابلیس نے آ کر کہا: جب تک تم اپنے بچے کا نام عبدالحارث نہیں رکھو گی، تب تک تمھارا کوئی بچہ زندہ نہیں رہے گا۔ حوا[ نے وہ نام رکھ لیا تو ان کا وہ بچہ زندہ رہا۔ یہ کام انھوں نے شیطان کی وحی اور وسوسے سے کیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں اور اس عمل کو شرک قرار دیا، کیونکہ حارث شیطان کا نام تھا۔[1] شرک فی التسمیہ کا یہ سارا واقعہ درمنثور وغیرہ میں درج ہے۔[2] ٭٭٭
Flag Counter