Maktaba Wahhabi

173 - 545
9۔حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: (سألَ رجلٌ النَّبيَّ صلَّى اللّٰهُ عليهِ وعلى آلِهِ وسلَّمَ فقالَ: ما الإِثمُ ؟ قالَ: ((إذا حَكَّ في نَفسِكَ شيءٌ فَدعهُ.)) قالَ: فما الإيمانُ ؟ قالَ : ((إذا ساءَتكَ سيِّئتُكَ ، وسرَّتكَ حسَنتُكَ فأنتَ مؤمنٌ)))[1] ”ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ گناہ کیا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تیرے دل میں کوئی چیز کھٹکے اور تو اُسے چھوڑدے اُس نے سوال کیا ایمان کیا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تجھے تیرا بُرائی کرنا بُرالگےاور تیرانیکی کرنا اچھا لگے تو مؤمن (صاحب ایمان) ہے۔“ حرام سے اجتناب اس قدر ضروری ہےکہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ: عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، رضي اللّٰه عنه عَنِ النَّبِيِّ صلى اللّٰه عليه وسلم قَالَ : ((‏ ‏ لاَ تَزُولُ قَدَمَا ابْنِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ عِنْدِ رَبِّهِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ خَمْسٍ عَنْ عُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ وَعَنْ شَبَابِهِ فِيمَا أَبْلاَهُ وَمَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ وَفِيمَ أَنْفَقَهُ وَمَاذَا عَمِلَ فِيمَا عَلِمَ))[2] ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! قیامت کے دن ابن آدم کے قدم اُس کے رب کے
Flag Counter