Maktaba Wahhabi

181 - 545
سب سے پہلے 3000روپے کی اشیاء خریدنا اور اس کے ساتھ 1500روپے اضافی جمع کروا کرممبر شپ کارڈ لینا ضروری ہے۔3000روپے کے عوض ممبر کو 1800نمبر بزنس والیم کے طور پر شروع ہی میں دے دئیے جاتے ہیں اس طرح کارڈ کےعوض جو 1500روپے لیے جاتے ہیں، ان کے عوض بھی 1500نمبردئیے جاتے ہیں گویا اس طرح ہر ممبر کے شروع ہی سے3300نمبر بن جاتے ہیں اس کے علاوہ اس 3300میں سے 5فیصد یعنی 165روپے اسی ممبر کو یہ کہہ کر واپس بھی کر دئیے جاتے ہیں کہ یہ آپ کا کمیشن ہے، ایسا ہر ممبر کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ پھر جب ایک ممبر دو اور نئے بھرتی کراتا ہے تو اس کی محنت پر اسے کوئی معاوضہ نہیں دیاجاتا البتہ ہر ممبر کے عوض 3300مزید نمبر دئیے جاتے ہیں۔ مثلاً: (Business volume:)B.V=3300 M(A)=3300 (M(D) B.V=3300+M(B=9900 اب پہلے ممبر Aکے 3300نمبر بھی اس میں جمع کئے جائیں تو یہ 13200نمبر بنتے ہیں چونکہ اب اس کے نمبر 10000سے تجاوز کر چکے ہیں اس لیے اسے ممبر کی بجائےS.Vبننے سے پہلے کی جو 5فیصد کمیشن مقرر کی گئی تھی وہ اسے ممبر بنتے وقت اپنی ہی رقم سے مہیا کر کے تو دی گئی ہے مگر ہر نئے ممبر کے عوض نہیں دی جاتی اور یہ دھوکہ یہ کہہ کردیا جاتا ہے کہ جہاں ممبر لیول کے مختلف لوگ جمع ہوں وہاں کسی کو بھی کمیشن نہیں ملے گاDکے ممبر بننے کے بعد Aکا بزنس والیوم چونکہ 10000سے آگے نکل چکا ہے اس لیے اسےS.Vکی طے کردہ کمیشن یعنی 15%دی جائے گی اور وہ بھی اس طرح کہ 15%میں سے 5%منہا کر کے باقی 10%کمیشن دی
Flag Counter