Maktaba Wahhabi

182 - 545
جائے گی اور یہ 10%کمیشن نئے ممبر کے 3300نمبر کے حساب سے دی جائے گی پہلےممبرAکے حاصل کردہ نمبرز Dکے حساب سے نہیں یعنی 3300روپے کے حساب سے 330روپے کمیشن دی جائے گی اور یہ 330 روپے بھی اس وقت ہی مل سکتے ہیں جب پہلا ممبر کم ازکم 3 ممبر مزید بنا چکا ہو اس طرح گزشتہ مثال آگے چل کر جو صورت اختیار کر لیتی ہے اسے آپ یوں سمجھیں۔ ممبرAنے جب پہلے تین ممبر جمع کر لیے تو اس کا بزنس والیوم10000سےبڑھ گیا اور اسےS.Vکا درجہ مل گیا اب S.Vکے بعد آگے جتنے مزید ممبر اس کی چین میں داخل ہوں گے ان کے330میں سے 10٪S.Vکوملے گا۔لیکن اگلا ممبر نئےممبر بنا کرS.Vکا درجہ حاصل کر چکا ہو یا14000روپے کی خریداری کر کے براہ راست S.V کا درجہ حاصل کر چکا ہو تو پہلے S.Vکو اس میں سے کوئی کمیشن نہیں ملے گا کیونکہ کمپنی کا اُصول ہے کہ ایک ہی لیول کے دو افراد ایک دوسرے کی کمیشن وصول نہیں کر سکتے۔ پھر نئےS.Vنے آگے مزید ممبر بنائے اور ان میں مزید S.Vبھی شامل ہو گئے تو اب ان سے آگے بننے والے ممبر کی کمیشن صرف اس S.V کو ملے گی جو نئےممبر سے قریب تر ہے اور دور والےS.Vکو محروم کردیا جائے گا البتہ اگر پہلے سے موجود S.Vکا بزنس والیم منیجر یا ڈائریکٹر کے درجہ کو پہنچ جائے تو پھر اسے طے کردہ کمیشن کے مطابق ہر نئے ممبر کی خریداری پر کمیشن ملے گی اور یہ بھی کچھ شرائط کے ساتھ ہے۔ گویا بظاہر یہ آسان اور بہت زیادہ منافع بخش بنا کر دکھایا جاتا ہےلیکن فی الواقع یہ انتہائی مشکل ہے اور مالی اعتبار سے اس کا صحیح فائدہ صرف اسے ہی حاصل ہو سکتا ہے جو شروع ہی میں کمپنی کا ممبر بن کر سرگرم ہو جائے اور اس کا آگے نئے ممبروں کا نیٹ ورک بڑھتا چلا جائے اور نیٹ ورک بڑھانے کے لیے جھوٹ بول کر اور سبز باغ دکھا
Flag Counter