Maktaba Wahhabi

49 - 545
(عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا، وَمُؤْكِلَهُ، وَكَاتِبَهُ ، وَشَاهِدَيْهِ ، وَقَالَ هُمْ سَوَاءٌ)[1] ”حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت بھیجی سود کھانے والے پر،اور کھلانے والے پر،اور اسے لکھنے والے پر،اور اس کے دونوں گواہوں پر اور یہ بھی فرمایا کہ وہ(گناہ میں) برابر ہیں۔“ عَنْ أبي هريرة، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ((الرِّبَا سَبْعُونَ حَوْبًا ، أَيْسَرُهَا يِنْكِحَ الرَّجُلُ أُمَّهُ)) [2] ”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ربا(سود) کے ستر گناہ ہیں اور ان میں سے آسان(کم از کم) بھی اس قدر گھناؤنا ہے جس طرح کوئی اپنی ماں سے نکاح کرلے۔“ عَنْ عَبْدِاللّٰہ بْنِ حَنْظَلَۃَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :((دِرْهَمٌ رِبًا يَأْكُلُهُ الرَّجُلُ وَهُوَ يَعْلَمُ، أَشَدُّ مِنْ سِتَّةٍ وثلاثين زنْيةً))[3] ”حضرت عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک درہم سود جسے انسان یہ جانتے ہوئےکہ وہ سود ہے کھاتا ہے تو چھتیس باربدکاری سے بھی بڑھ کرسخت(گناہ) ہے۔“
Flag Counter