Maktaba Wahhabi

50 - 545
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ ـ صلى اللّٰه عليه وسلم ((أَتَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي عَلَى قَوْمٍ بُطُونُهُمْ كَالْبُيُوتِ فِيهَا الْحَيَّاتُ تُرَى مِنْ خَارِجِ بُطُونِهِمْ فَقُلْتُ مَنْ هَؤُلاَءِ يَا جِبْرَائِيلُ قَالَ هَؤُلاَءِ أَكَلَةُ الرِّبَا))[1] ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس رات مجھے معراج کرائی گئی میں ایک قوم پر سے گزرا جن کے پیٹ گھروں جیسے (بڑے بڑے)تھے،اور ان میں سانپوں کا بسیرا تھا جو باہر سے نظر آتے تھے، میں نے حضرت جبرائیل علیہ السلام سے دریافت کیا یہ کون لوگ ہیں تو انھوں نے کہا یہ سود کھانے والے لوگ ہیں۔“ عَنْ أبي هريرة، اَنَّ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ :((ليأتينَّ علَى النَّاسِ زَمَانٌ لا يبقى أحدٌ إلَّا أكَلَ الرِّبا فَإِنْ لَمْ يَأْكُلْهُ أصابَهُ من بُخارِهِ ويُرويٰ مِنْ غُبَارِهِ))[2] ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، لوگوں پر ایک وقت ایسا آئے گا کوئی شخص نہیں بچے گا مگراس نے سود کھایا ہو گا اگر کسی نے نہیں کھایا ہوگا تو اس کی بھاپ ضرور اس کو پہنچی ہوگی۔“ایک روایت میں بخار(بھاپ) کی بجائے غبار کے الفاظ ہیں۔
Flag Counter