Maktaba Wahhabi

265 - 589
[ اگر تمھاری زندگی لمبی ہوئی تو دیکھے گا کہ آدمی نے محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی زبان سے قرآن پڑھا، پھر اس کو دہرائے گا اور اس کو ظاہر کرے گا، پھر اس کے حلال کو حلال اور اس کے حرام کو حرام قرار دے گا اور اس کے منازل کے پاس نازل ہو گا اور وہ تمھارے اندر نہیں لوٹے گا مگر جس طرح گدھے کا سر لوٹتا ہے] سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا ہے: ’’سیأتي علی النّاس زمان یکون المؤمن فیہ أذلّ من الَأَمَۃِ‘‘[1] [لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ مومن اس وقت لونڈی سے زیادہ ذلیل وکمتر ہو گا] بعض اہلِ علم نے کہا ہے: ’’وإنّما ذلّ المؤمن في آخر الزمان لغربتہ بین أھل الفساد، ومباینتہ في القصد والمراد، ومخالفتہ لطریقہم المعتاد‘‘[2] [آخری زمانے میں مومن زیادہ ذلیل اس لیے ہو گا کہ وہ اہلِ فساد کے درمیان الگ تھلگ ہو گا اور مقصد ومراد میں ان سے علاحدہ ہو گا اور ان کے عام طریقے کی مخالفت کرے گا] امام حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں : ’’لو أنّ رجلاّ من الصدر الأول بعث الیوم ما عرف من الإسلام شیئاً إلاّ ھٰذہ الصلاۃ‘‘[3] [اگر صدر اول کا کوئی آدمی آج زندہ ہو کر اٹھے تو اس نماز کے سوا اسلام کی نہ کوئی چیز پہچانے گا] امام ابو الشیخ اصبہانی رحمہ اللہ نے اسے روایت کرنے کے بعد یوں کہا ہے: ’’أما واللّٰه لإن عاش علی ھٰذہ المنکرات فرآی صاحب بدعۃ یدعو إلی بدعتہ، وصاحب دنیا یدعو إلی دنیاہ، فعصمہ اللّٰه، وقلبہ یحن إلی ذکر السلف فیتّبع آثارہم، ویستنّ بسنّتہم، ویتبع سبیلہم، کان لہ أجر عظیم‘‘[4]انتھیٰ
Flag Counter