Maktaba Wahhabi

381 - 589
جس طرح کہ یہ گور پرست کہتے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ دونوں گروہ برابر نہیں ہیں ، اس لیے کہ گور پرست توحید کا اثبات کرنے والے اور ’’لا إلہ إلا اللّٰہ‘‘ پڑھنے والے ہیں ۔ اگر کوئی شخص اس مطالبے پر ان کی گردن مارنے کے لیے کھڑا ہو جائے کہ یوں کہو کہ ولی، اللہ ہے تو یہ اللہ کے ہوتے ہوئے اس ولی کو ہر گز اللہ نہیں کہیں گے، بلکہ ان کا اعتقاد یہ ہے کہ ولی، اللہ کا مطیع ہے، اطاعت کے سبب اللہ کے ہاں عزت و آبرو رکھتا ہے، اس کی سفارش قبول ہوتی ہے اور اس سے نفع کی امید ہے، نہ یہ کہ وہ اللہ کے ہوتے ہوئے ایک دوسرا اللہ ہے، بر خلاف بت پرست کے کہ وہ ’’لا إلہ إلا اللّٰہ‘‘ کہتا ہی نہیں ہے، اس کی گردن ماری جائے، کیونکہ اس کا یہ اعتقاد ہے کہ اس کا وثن اور بت اللہ کے ساتھ اللہ ہے اور اس نے اپنے وثن اور بت کا نام رب اور الہ رکھا ہے، چنانچہ یوسف علیہ السلام نے کہا تھا: ﴿ ئَ اَرْبَابٌ مُّتَفَرِّقُوْنَ خَیْرٌ اَمِ اللّٰہُ الْوَاحِدُ الْقَھَّارُ﴾ [یوسف: ۳۹] [کیا الگ الگ رب بہتر ہیں یا اللہ، جو اکیلا ہے، نہایت زبردست ہے؟] اس میں ان کے معبودوں کا نام ’’ارباب‘‘ اس لیے رکھا گیا کہ وہ اپنے اوثان اور بتوں کو رب کہتے تھے۔ اسی طرح ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام نے کہا تھا: ﴿ھٰذَا رَبِّیْ﴾ [الأنعام: ۷۶، ۷۷، ۷۸] [یہ میرا رب ہے] چنانچہ انھوں نے اپنی قوم کی فہمایش کے لیے تین آیات میں تین بار یہ لفظ استعمال کیا اور ان کی غلطی اور خطا پر کلام کیا تھا، کیونکہ وہ کواکب کو ’’ارباب‘‘ کہتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی قوم نے کہا تھا: ﴿اَجَعَلَ الْاٰلِھَۃَ اِِلٰھًا وَّاحِدًا﴾ [صٓ: ۵] [کیا اس نے تمام معبودوں کو ایک ہی معبود بنا ڈالا؟] جبکہ ابراہیم علیہ السلام کی قوم نے کہا تھا: ﴿مَنْ فَعَلَ ھٰذَا بِاٰلِھَتِنَآ﴾ [الأنبیائ: ۵۹] [ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ کس نے کیا ہے؟] نیز انھوں نے کہا: ﴿ئَ اَنْتَ فَعَلْتَ ھٰذَا بِاٰلِھَتِنَا یٰٓاِبْرٰھِیْمُ﴾ [الأنبیائ: ۶۲] [کیا تونے ہی ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ کیا ہے اے ابراہیم!؟] ابراہیم علیہ السلام نے کہا تھا: ﴿اَئِفْکًا اٰلِھَۃً دُوْنَ اللّٰہِ تُرِیْدُوْنَ﴾ [الصافات: ۸۶] [کیا تم اللہ کو چھوڑ کر گھڑے ہوئے معبودوں کو چاہتے ہو؟] اس سے معلوم ہوا کہ کفار کو الوہیت اور ربوبیت کا اقرار نہ تھا جس طرح بعض لوگوں کو مندرجہ ذیل آیت سے یہ وہم ہوا ہے: ﴿وَلَئِنْ سَاَلْتَھُمْ مَّنْ خَلَقَھُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰہُ﴾ [الزخرف: ۸۷]
Flag Counter