Maktaba Wahhabi

507 - 589
[یقینا وہ قرآن، سارے جہان کے رب کا اتارا ہے، اس کو روح امین جبریل لے کر تمھارے دل پر اترے ہیں ، تا کہ تم واضح عربی زبان میں ڈرانے والے ہو جاؤ] یہ وہی کلام الٰہی ہے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے امت تک پہنچایا ہے۔ فرمایا: ﴿ یٰٓاَیُّھَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ﴾ [المائدۃ: ۶۷] [ اے رسول! جو تمھارے رب کی طرف سے تمھاری طرف اتارا گیا ہے، اسے پہنچا دو] حدیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میں آیا ہے: (( أَتَمْنَعُوْنِّيْ أَنْ أُبَلِّغَ کَلَامَ رَبِّيْ )) [1] [کیا تم مجھے اپنے رب کے کلام کی تبلیغ سے روکتے ہو؟] یہ کلام سینوں میں محفوظ ہے۔ فرمایا: ﴿ بَلْ ھُوَ اٰیٰتٌم بَیِّنٰتٌ فِیْ صُدُوْرِ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ﴾ [العنکبوت:۴۹] [بلکہ وہ قرآن، ایسی واضح آیتیں ہیں جو علما کے سینوں میں ہیں ] یہ کلام زبانوں پر جاری ہے۔ فرمایا: ﴿ فَاِِذَا قَرَاْنٰـہُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَہٗ﴾ [القیامۃ: ۱۸] [جب ہم اسے پڑھیں تو اس کے پڑھنے کے بعد پڑھو] یہ کلام مصاحف میں لکھا ہوا ہے۔ فرمایا: ﴿ وَکِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ * فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍ﴾ [الطور: ۲۔۳] [قسم ہے لکھی ہوئی کتاب کی بکھری ہوئی جھلیوں میں ] ﴿ اِِنَّہٗ لَقُرْاٰنٌ کَرِیْمٌ * فِیْ کِتٰبٍ مَّکْنُوْنٍ ﴾ [الواقعۃ: ۷۸۔۷۷] [یہ قرآن کریم ہے محفوظ کتاب میں ] رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے فرمان میں ہے: ((نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ و سلم أَنْ یُّسَافَرَ بِالْقُرْآنِ إِلٰی أَرْضِ الْعُدُوِّ )) [2] عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا:
Flag Counter