Maktaba Wahhabi

403 - 452
بہر حال قسم اٹھاتے وقت ان شاء اللہ کہہ لینا بہت ہی خیر و برکت کا باعث ہے، لہٰذا انسان کو اس میں کوتاہی نہیں کرنا چاہیے۔ غیر محرم سے مصافحہ سوال:عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ عورتیں غیر محرم مردوں سے مصافحہ کرتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ایسا کرنے سے نفرت ختم ہو جاتی ہے اور باہمی محبت بڑتی ہے، کیا واقعی ایسا کرنا جائز ہے؟ جواب: عورتوں کا غیر محرم لوگوں سے مصافحہ کرنا جائز نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے بیعت لیتے وقت بھی ان سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ کبھی کسی عورت کے ہاتھ کو نہیں لگا، آپ ان عورتوں سے صرف زبانی بیعت لیتے تھے۔ [1] اس کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی وضاحت فرمائی ہے: ’’ میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا ہوں۔‘‘ [2] یہ وضاحت آپ نے اس وقت فرمائی جب عورتوں کی طرف سے بیعت کے وقت مصافحہ کرنے کی خواہش کا اظہار ہوا۔ لہٰذا اس کام سے اجتناب کرنا چاہیے، اس کی ممانعت اس لئے ہے کہ مصافحہ کرنے سے دونوں جانب فتنے کے اسباب پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس بناء پر مصافحہ کے بغیر صرف سلام یااس کا جواب دینے پر ہی اکتفا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عورتوں کا عورتوں سے یا محرم رشتے داروں مثلاً خاوند، باپ، بھائی اور بیٹا وغیرہ ان سے مصافحہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ان کے علاوہ دوسروں سے مصافحہ کرنے کی شرعاً اجازت نہیں ہے۔ واللہ اعلم لمبے ناخن رکھنا سوال:دور حاضر میں بعض عورتیں لمبے ناخن رکھتی ہیں ، اسی طرح کچھ نوجوان بھی ایسا کرتے ہیں، کیا شرعاً لمبے ناخن رکھنے کی گنجائش ہے؟ جواب: شرعی طور پر ناخن لمبے رکھنے کی گنجائش نہیں کیونکہ خصائل فطرت میں سے ایک خصلت ناخن تراشنا ہے، بڑھانا نہیں، جیسا کہ حدیث میں ہے: ’’ پانچ چیزیں امور فطرت میں سے ہیں، ختنہ کرنا، زیر ناف بالوں کو صاف کرنا ، مونچھیں ترشوانا ، ناخن تراشنا اور بغلوں کے بال اکھیڑنا۔‘‘ [3] ناخن تراشنے کا عمل جسمانی صفائی کا ایک حصہ ہے کیونکہ ناخنوں کو تراشنے سے ان کے نیچے جما ہوا میل کچیل دور ہو جاتا ہے ، اس کے علاوہ درندوں اور حیوانوں کے ساتھ مشابہت سے بھی اجتناب ہوتا ہے کیونکہ حیوانوں اور درندوں کے ناخن بڑے بڑے ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں انسان بنایا ہے اس لئے حیوانات سے مشابہت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ لیکن کس قدر افسوس ناک بات ہے کہ ہیپی ازم کے دلدادہ ہمارے منچلے نوجوان اور شوخ لڑکیاں لمبے لمبے ناخن رکھتے ہیں جو کہ فطرتی خصلتوں کی مخالفت ہے نیز سیرت نبوی سے اعراض اور جہلاء کی تقلید ہے ۔ آج کل تو بازار سے لمبے لمبے مصنوعی ناخن مل جاتے ہیں، کچھ لڑکیاں
Flag Counter