Maktaba Wahhabi

179 - 452
اس کے متعلق کوئی اشارہ دیا، اسے خیر القرون کے بعدمسجد نبوی میں شامل کیا گیا اس لئے یہ کام کسی شرعی مسئلہ کی دلیل نہیں بن سکتا، ویسے بھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا حجرہ مبارکہ جس میں یہ تینوں قبریں موجود ہیں چاروں طرف سے بند ہے وہاں جانا ممکن نہیں، اس طرح گویا انہیں مسجد سے الگ کر دیا گیا ہے۔ بہر حال قبرستان میں مسجد تعمیر کرنا اور تعمیر شدہ مسجد میں دو تین قبروں کا آجانا ان دونوں میں واضح فرق ہے ، تعمیر شدہ مسجد میں بھی اگر قبر سامنے قبلہ کی طرف ہو تو وہاں نماز پڑھنا درست نہیں ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر کی طرف منہ کر کے نمازپڑھنے سے منع کیا ہے۔ [1] البتہ نماز جنازہ جس میں رکوع اور سجدہ نہیں ہوتا، اسے پڑھنے کی خصوصی اجازت ہے جیسا کہ احادیث میں آیا ہے۔ (واللہ اعلم)
Flag Counter