Maktaba Wahhabi

283 - 668
سیرہوں اور نفیس پوشاکیں پہنیں ۔ (یسعیاہ نبی کی کتاب باب ۲۳ درس ۱۷، ۱۸ )واہ خوب !خدا پاک کے کلام کا کیا ہی طرزِ بیان ہے، جس میں تمام زمین پر زنا کرنے والی عورت کنجری کی اجرت اور خرچی کو خدا نے اپنے واسطے پاکیزہ ٹھہرایا اور اپنے مقبول بندوں کے لیے اس حرام اور پلید خرچی سے کھا کر پیٹ بھرنے اور عجیب لباس خرید کر پہننے کا حکم دیا۔ اگر یہ سچ ہے تو گویا عیسائیوں کے خدا کے نزدیک تمام زمین پر زنا کرنے والی کنجری نہایت پسندیدہ ہے اور شہوت پرستی بھی نہایت مستحسن ہے۔ نعوذ باللّٰه من ذلک۔ کیوں جناب! کیا یہ صاف کنجری بازی ہے یا جس کو آپ نے سمجھا؟ پادری صاحب! یاد رکھو اسلام کی پاکیزہ تعلیم کو بہتان کے پردے میں چھپانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اسلام کی روشنی کی تیزی ایسے ظلمات کے پردے کو پارہ پارہ کر دیتی ہے۔[1] ٭٭٭
Flag Counter