Maktaba Wahhabi

515 - 668
کا نسخہ پڑھنا شروع کر دیا، جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے سخت ناراض ہوئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر ناراضی کے آثار نمایاں تھے۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دیکھا تو اللہ اور اس کے رسول کی ناراضی سے پناہ مانگی۔ (مشکاۃ، باب الاعتصام) [1] پس یہ بات صاف اور نکھر کر سامنے آ گئی کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تورات کو مبدل و محرف اور منسوخ نہ سمجھتے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو تعظیم وتکریم کے ساتھ پڑھنے سے کیوں منع فرماتے؟ یہ یاد رہے کہ نسخ احکام اور مسائل میں پایا جاتا ہے، قصص و اخبارات میں نہیں ہوتا۔ اب یہاں قرآن کی ان آیات کی تشریح لکھی جاتی ہے، جن کو عیسائی حضرات تورات اور انجیل کی حفاظت میں پیش کرتے ہیں ۔ ٭٭٭
Flag Counter