Maktaba Wahhabi

54 - 668
سورت، جو نماز کی ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے، اس کا آغاز ﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ﴾ سے ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں قرآن کے اور بھی بہت سے مقامات خدا کی حمد سے جلوہ گر ہیں ۔ نیز کتبِ حدیث میں ایک باب ہے، جس کو ’’کتاب الدعوات‘‘ کہتے ہیں ، جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں مذکور ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر دعائیں ﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ﴾ ہی سے شروع کی جاتی تھیں ، مثلاً: کھانا کھانے سے فارغ ہونے کی دعا، لباس پہننے کی دعا، قضاے حاجت سے فارغ ہونے کی دعا اور چھینک مارنے کی دعا۔ پھر حدیثوں میں ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ کے وظائف پر بہت زور دیا گیا ہے، حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا نام بھی ’’حمّادون‘‘ (خدا کی بہت تعریف کرنے والے) رکھ دیا، جیسا کہ مسند دارمی میں حضرت کعب احبار سے مروی ہے، یعنی پہلی کتابوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو’’ حمادون‘‘ کے نام سے ذکر کیا گیا ہے۔ جو ہر تکلیف اور خوشی کے موقع پر خدا کی حمد پکاریں گے اور ہر منزل پر اسی کا ذکر کریں گے۔[1] خدا تعالیٰ کی حمد زیادہ کرنے کی وجہ سے قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں حمد کا جھنڈا ہوگا اور شفاعت کے لیے مقام محمود اور زبان سے حمد کے وہ وظائف جاری ہوں گے جو اللہ تعالیٰ اسی وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوسکھائے گا، جیسا کہ عنقریب آئے گا۔ سبحان اللہ! کیا ہی پرزور اور جلوہ گر فضیلت ہے کہ نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور احمد، امت کا نام ’’حمادون‘‘ زبان پر دنیا اور آخرت میں حمد کا وظیفہ جاری، ہاتھ میں حمد کا جھنڈا، شفاعت کے لیے مقام محمود مخصوص، یہ فضائل بہ آواز بلند دعویٰ کرتے ہیں کہ جس بلندی کے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جگہ دی گئی ہے، کوئی شخص مخلوق سے ان مدارج پر چڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ تیسرا نام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ’’ماحی‘‘ ہے، جس کے سبب سے اللہ نے کفر کو مٹا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے وقت تمام عرب سے کفر مٹایا گیا اور اسلام اس کی جگہ بڑی شان و شوکت سے رونق افروز ہوا۔ نیز جب اسلام سے کسی دوسرے مذہب کا مقابلہ کیا جائے تو اسلام اپنی صداقت اور معقولیت کی وجہ سے حجت کے ساتھ غالب آ کر اس کو مغلوب کر دیتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چوتھا نام ’’حاشر‘‘ ہے کہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں پر اکٹھے کیے جائیں گے۔ دنیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے لے کر تا قیامت تمام لوگ آپ ہی کی امت ہوں گے اور قیامت کے
Flag Counter