Maktaba Wahhabi

104 - 692
جاری کر دیا ہے اور کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہِلا،یہ تیرے لیے تازہ کھجور گرائے گا۔پس کھا،پی اور(اپنی)آنکھیں ٹھنڈی کر۔[1] نیز فرمایا:﴿قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ﴿٦٩﴾وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ﴾ ’’ہم نے کہا:اے آگ!ابراہیم کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی بن جا۔انھوں نے اس کے ساتھ ایک تدبیر کرنا چاہی لیکن ہم نے انھی کو ناکام خاسر بنا دیا۔‘‘[2] مزید فرمایا:﴿أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ أَصْحَابَ الْكَهْفِ وَالرَّقِيمِ كَانُوا مِنْ آيَاتِنَا عَجَبًا﴿٩﴾إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا﴿١٠﴾فَضَرَبْنَا عَلَىٰ آذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ سِنِينَ عَدَدًا﴿١١﴾ثُمَّ بَعَثْنَاهُمْ﴾ ’’کیا تونے سمجھا ہے کہ غار اور کتبے والے،اصحابِ کہف ہماری نشانیوں میں سے(ایک)عجیب(نشانی)تھے۔جب چند نوجوانوں نے غار میں پناہ لی اور کہا:اے ہمارے پروردگار!ہمیں اپنی طرف سے رحمت دے اور ہمارے معاملے میں آسانی اور کامیابی مہیا فرما۔تو ہم نے غار میں کئی سال تک انھیں سلائے رکھا،پھر ہم نے انھیں جگا دیا۔‘‘[3] 2: اولیاء اللہ اور ان کی کرامات کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ہمیں متعدد خبریں دی ہیں،مثلاً:آپ نے اللہ تعالیٰ سے ایک حدیثِ قدسی روایت کی ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:((’مَنْ عَادٰی لِي وَلِیًّا فَقَدْ آذَنْتُہُ بِالْحَرْبِ،وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي بِشَيْئٍ أَحَبَّ إِلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُہُ عَلَیْہِ،وَلَا یَزَالُ عَبْدِي یَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتّٰی أَحْبَبْتُہُ فَکُنْتُ سَمْعَہُ الَّذِي یَسْمَعُ بِہِ،وَ بَصَرَہُ الَّذِي یُبْصِرُ بِہِ،وَ یَدَہُ الَّتِي یَبْطِشُ بِہَا،وَ رِجْلَہُ الَّتِي یَمْشِي بِہَا،وَ إِنْ سَأَلَنِي لَأُعْطِیَنَّہُ،وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِي لَأُعِیذَنَّہُ)) ’’جو میرے ولی کے ساتھ عداوت رکھتا ہے،میں اسے اعلانِ جنگ کی اطلاع دیتا ہوں اور میرا بندہ جن جن عبادتوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے،ان میں کوئی عبادت مجھے اس(عبادت)سے زیادہ عزیز نہیں جو میں نے اس پر فرض کی ہے۔اور میرا بندہ نفلی عبادت کر کے مجھ سے اتنا قریب ہو جاتا ہے کہ میں اسے محبوب بنا لیتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے،اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے،اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کا قدم بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے۔وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اُسے دیتا ہوں۔وہ مجھ سے پناہ طلب کرتا ہے تو میں اسے پناہ دے دیتا
Flag Counter