Maktaba Wahhabi

555 - 692
المال میں جمع کرا دے۔ 5: لقیط کے بارے میں اگر کوئی مرد دعویٰ کرے کہ یہ میرا بیٹا ہے تو اگر امکان ہو کہ وہ اس کا بیٹا ہو سکتا ہے تو اسے دے دیا جائے اسی طرح اگر کوئی عورت اقرار کرے تو وہ اسے دے دیا جائے۔پھینکے ہوئے بچے کی تحریری شہادت: (روبرو من مسمیٰ بہ... بن... قاضی عدالت ... فلاں شخص ... حاضر ہوا۔اور)اس بات کی گواہی دی(اقرار کیا)کہ وہ فلاں وقت فلاں جگہ ... سے گزر رہا تھا کہ اس نے ایک بچہ زمین پر پڑا ہوا پایا کہ جس کی شکل وشباہت یوں ہے:(ہاتھ،پاؤں،رنگ،آنکھیں،کان،بال اور جنس ذکر کریں)اور یہ کہ وہ ایک ایسا پھینکا ہوا بچہ ہے کہ جس میں اس کی ملکیت یا شبہ ملکیت نہیں ہے اور نہ ہی اس کے لیے اس کی ملکیت تک پہنچانے والے حقوق میں سے کوئی حق ثابت ہوا ہے اور یہ کہ تاحال(یہ بچہ)مذکورہ بالا تفصیلات کے مطابق بطور لقیط اس کے قبضے میں رہے گا اور یہ کہ اقرار کنندہ اس بارے میں صحیح حقوق کو سمجھتا ہے اور شرعاً جو ذمہ داریاں اس پر عائد ہوتی ہیں ان کی پیروی کرتا ہے۔ مؤرخہ... اقرار کنندہ ... قاضی... حجر(تصرفات مالی سے روکنے)کا بیان: ٭ حجر کی تعریف: کسی انسان کو کمسنی،جنون،کم عقلی،(قرض کے غلبے)یا افلاس کی وجہ سے تصرفات مالی سے روک دینا حجر(حاء کی زیر کے ساتھ)کہلاتا ہے۔ ٭ حجر کا حکم: مذکورہ حالات میں کسی پر پابندی لگانا شریعت مطہرہ سے ثابت ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:﴿وَلَا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمُ الَّتِي جَعَلَ اللّٰهُ لَكُمْ قِيَامًا وَارْزُقُوهُمْ فِيهَا وَاكْسُوهُمْ﴾’’کم عقلوں کو اپنے اموال نہ دو کہ جن میں اللہ نے تمھارے لیے گزارا بنایا ہے اور انھیں ان میں سے خوراک اور لباس دو۔‘‘[1] اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ پر جب وہ مقروض ہو گئے تھے،مالی تصرف کی پابندی لگا دی تھی اور پھر آپ نے ان کے مال میں سے پورا قرض ادا کر دیا،یہاں تک کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی کوئی چیز باقی نہ رہی۔[2] ٭ حجر کے احکام: 1نابالغ بچہ: وہ بچہ جو ابھی بلوغت کی عمر کو نہیں پہنچا،اس کا حکم یہ ہے کہ وہ اپنے مال میں والدین کی اجازت کے بغیر تصرف نہیں کر سکتا اور والدین کی وفات کی صورت میں ’’وصی‘‘ کی اجازت کے بغیر تصرف نہیں کر سکتا۔اور بالغ ہونے تک یہ پابندی برقرار رہے گی،اور اگر بلوغت کے باوجود کم عقل ہو تو جب تک عقل کی استعداد درست نہیں ہو گی،پابندی برقرار رہے گی اور اگر بچہ یتیم ہے اور باپ اس پر’ ’وصی‘‘(صاحب وصیت)مقرر کر گیا
Flag Counter