Maktaba Wahhabi

42 - 692
باب:3 اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر ایمان ایک مسلمان کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی سچا الٰہ(معبودِ برحق)نہیں۔[1] قرآن و حدیث کے ساتھ ساتھ عقلی دلائل کا تقاضا بھی یہی ہے اور ان دلائل سے قطع نظر یہ عقیدہ محض اللہ کی توفیق سے نصیب ہوتا ہے۔اس لیے کہ جسے اللہ تعالیٰ ہدایت دے،وہ ہدایت یافتہ ہے اور جسے وہ گمراہ کر دے،اُسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔ قرآن وسنت سے دلائل: 1: اللہ تعالیٰ کا بذاتِ خود،فرشتوں اور اہلِ علم کا گواہی دینا کہ اصل معبود اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہے۔ارشادِ ربانی ہے:﴿شَهِدَ اللّٰهُ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ ۚ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴿١٨﴾ ’’اللہ تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں،فرشتے بھی یہی کہتے ہیں اور علم والوں کا یقین بھی یہی ہے کہ وہ(اللہ)انصاف پر قائم ہے۔اس غالب،حکمت والے کے سوا کوئی(سچا)معبود نہیں۔‘‘[2] 2: متعدد آیاتِ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ کا اس حقیقت کی خبر دینا کہ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے۔چنانچہ فرمایا:﴿اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ﴾ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔وہ زندہ اور کائنات کا نظام تھامنے والا ہے۔اسے نہ اونگھ آتی ہے اور نہ نیند۔‘‘[3] نیز ارشادِ الٰہی ہے:﴿وَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَـٰنُ الرَّحِيمُ﴾ ’’اور تمھارا معبود ایک ہی معبود ہے،اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔وہ بہت رحم کرنے والا،نہایت مہربان ہے۔‘‘[4] اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا:﴿إِنَّنِي أَنَا اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِ﴾’’ بے شک میں ہی تو اللہ ہوں۔میرے سوا کوئی معبود نہیں۔لہٰذا میری ہی عبادت کر۔‘‘[5] ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد ہوا:﴿فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا اللّٰهُ﴾
Flag Counter