Maktaba Wahhabi

185 - 692
ضرورت مندوں کی سفارش کر کے اس کا اجر تولے لو۔)‘‘ [1] 21: جب کوئی اللہ کے نام پر پناہ طلب کرے تو ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ اسے پناہ دے اور اگر اللہ کے نام پر سوال کرے تو اسے دے،احسان کرنے پر اسے بدلہ دے یا اس کے لیے دعا کرے۔آپ کا فرمان ہے: ((مَنِ اسْتَعَاذَ کُمْ بِاللّٰہِ فَأَعِیذُوہُ،وَمَنْ سَأَلَکُمْ بِاللّٰہِ فَأَعْطُوہُ،وَمَنْ دَعَاکُمْ فَأَجِیبُوہُ،وَمَنْ صَنَعَ إِلَیْکُمْ مَّعْرُوفًا فَکَافِؤہُ،فَإِنْ لَّمْ تَجِدُوا مَا تُکَافِؤنَہُ فَادْعُوا لَہُ حَتّٰی تَرَوْا أَنَّکُمْ قَدْ کَافَئْتُمُوہُ)) ’’جو شخص تم سے اللہ کے نام پر پناہ طلب کرے،اسے تحفظ دو اور جو اللہ کے نام پر سوال کرے،اسے دو اور جو تمھیں بلائے،اس کی دعوت قبول کرو اور جو تمھارے ساتھ اچھائی کرے،اسے بھرپور بدلہ دو اگر بدلہ دینے کے لیے کوئی چیز نہ ملے تو اس کے لیے اتنی دعا کرو کہ تم سمجھنے لگو کہ اب تم نے اس کے احسان کا بدلہ چکا دیا ہے۔‘‘ [2] کافروں کے حقوق: اہلِ اسلام کا عقیدہ ہے کہ ’’دین اسلام‘‘ کے سوا تمام ملل و ادیان باطل اور ان کے ماننے والے کافر ہیں جبکہ ’’دینِ اسلام‘‘ برحق اور اس کے ماننے والے مومن اور مسلمان ہیں۔ارشادِ حق تعالیٰ ہے:﴿إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللّٰهِ الْإِسْلَامُ﴾’’بے شک اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے۔‘‘ [3] ارشادِ باری تعالیٰ ہے:﴿وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴾ ’’اور جو اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرتا ہے،وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان(اٹھانے)والوں میں سے ہو گا۔‘‘ [4] ارشادِ عالی ہے:﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا﴾’’آج میں نے تمھارے لیے تمھارا دین مکمل کر دیا ہے اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی ہے اور میں نے تمھارے لیے اسلام کو بطورِ دین پسند کیا ہے۔‘‘ [5] اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ان ارشادات کی بنیاد پر مسلمان یقین رکھتا ہے کہ اسلام سے پہلے کے ادیان منسوخ ہو چکے ہیں اور اب بنی نوع انسان کے لیے ضابطہ ٔحیات صرف ’’اسلام‘‘ کے نام سے مقرر ہے،اس کے علاوہ اللہ کسی اور دین کو قبول نہیں کرے گا اور نہ کسی دوسری شریعت پر راضی ہو گا،لہٰذا جو شخص معمولاتِ زندگی اسلام کے مطابق نہیں بناتا وہ کافر ہے۔اس سلسلہ میں درج ذیل امور کا لحاظ ضروری ہے:
Flag Counter