Maktaba Wahhabi

184 - 692
’’اے وہ جماعت!جو زبان سے اسلام قبول کر چکی ہے اور ایمان ان کے دلوں میں داخل نہیں ہوا!تم مسلمانوں کی غیبت نہ کرو اور نہ ان کی پوشیدہ باتوں کے پیچھے پڑو کیونکہ جو شخص ان کی پوشیدہ باتوں کا پیچھا کرے گا،اللہ تعالیٰ اس کی پوشیدہ باتوں کا پیچھا کرے گا اورجس کی پوشیدہ باتوں کا پیچھا اللہ کرے تو اسے اس کے گھر میں ہی رسوا کر دے گا۔‘‘[1] فرمانِ نبوی ہے:’مَنِ اسْتَمَعَ إِلٰی حَدِیثِ قَوْمٍ وَّھُمْ لَہُ کَارِھُونَ أَوْ یَفِرُّونَ مِنْہُ،صُبَّ فِي أُذُنِہِ الْآنُکُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ‘ ’’جو شخص دوسروں کی باتیں سننے کی کوشش کرے جسے وہ ناپسند سمجھتے ہوں یا اس سے(دور)بھاگتے ہوں تو قیامت کے دن اس کے کانوں میں سیسہ ڈال دیا جائے گا۔‘‘[2] 20: اگر کسی مسلمان کو اس کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہو تو مہیا کر ے اور حسبِ استطاعت،ضروریاتِ زندگی پوری کرنے میں اس کی سفارش کرے۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ﴾’’اور نیکی و تقویٰ پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرو۔‘‘ [3] ارشادِ الٰہی ہے:﴿مَّن يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِّنْهَا﴾’’جو اچھے کام میں سفارش کرے،اسے اس(کے ثواب)سے حصہ ملے گا۔‘‘ [4] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’مَنْ نَّفَّسَ عَنْ مُّؤْمِنٍ کُرْبَۃً مِّنْ کُرَبِ الدُّنْیَا،نَفَّسَ اللّٰہُ عَنْہُ کُرْبَۃً مِّنْ کُرَبِ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ،وَمَنْ یَّسَّرَ عَلٰی مُعْسِرٍ یَّسَّرَ اللّٰہُ عَلَیْہِ فِي الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ،وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَہُ اللّٰہُ فِي الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ،وَاللّٰہُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَاکَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِیہِ‘ ’’جو شخص کسی مومن سے دنیا کا کوئی غم و مصیبت دور کرتا ہے،اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کے غم و مصائب سے ایک مصیبت دور کرے گا اور جو کسی تنگ دست کو آسانی مہیا کرتا ہے اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کے لیے آسانی فرمائیں گے اور جو کسی مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالتا ہے،اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد کرنے میں لگا رہتا ہے،اللہ تعالیٰ اس کی مدد میں لگا رہتا ہے۔‘‘ [5] اور فرمایا:’اِشْفَعُوا تُؤْجَرُوا،وَیَقْضِي اللّٰہُ عَلٰی لِسَانِ نَبِیِّہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم مَا شَائَ‘ ’’سفارش کرو،اجر دیے جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی کے ذریعے سے جو چاہے فیصلہ کرتا ہے۔(مگر تم مجھ سے
Flag Counter