Maktaba Wahhabi

183 - 692
19: اپنے مسلمان بھائی کی لغزش معاف کرے،اس کے عیب پر پردہ ڈالے اور کوئی ایسی بات سننے کی کوشش نہ کرے،جسے وہ اس سے چھپا رہا ہو۔ارشادِ سبحانی ہے:﴿فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحْ ۚ إِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ﴾’’ان کو معاف کر اور درگزر کر۔بے شک اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔‘‘ [1] ارشادِ ربانی ہے:﴿فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ﴾’’جسے اس کے(مقتول)بھائی(کے قصاص میں)سے کوئی چیز معاف کر دی جائے تو دستور کے مطابق(مقتول کا وارث اس کے خون بہا کے مطالبے کی)پیروی کرے اور(قاتل بھی)اچھے طر یق سے ادائیگی کر دے۔‘‘ [2] فرمانِ الٰہی ہے:﴿فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللّٰهِ﴾’’پس جس شخص نے معاف کیا اور اصلاح کی،اس کا ثواب اللہ پر ہے۔‘‘ [3] ارشادِ عالی ہے:﴿وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا ۗ أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْ﴾’’اور چاہیے کہ معاف کریں اور درگزر کریں،کیا تمھیں پسند نہیں کہ اللہ تمھیں بخش دے۔‘‘[4] فرمانِ عالی ہے:﴿إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ﴾ ’’بے شک جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیل جائے،ان کے لیے دنیا و آخرت میں دردناک عذاب ہے۔‘‘ [5] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’مَا زَادَ اللّٰہُ عَبْدًا بِعَفْوٍ إِلَّا عِزًّا‘ ’’اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی عزت بڑھاتا ہے،جو دوسروں سے درگزر کرتا ہے۔‘‘ [6] نیز فرمایا:’وَتَعْفُو عَمَّنْ ظَلَمَکَ‘’’اور(یہ کہ)تو اسے معاف کر دے جس نے تجھ پر ظلم کیا ہے۔‘‘ [7] مزید فرمایا:’لَا یَسْتُرُ عَبْدٌ عَبْدًا فِي الدُّنْیَا إِلَّا سَتَرَہُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ‘ ’’جو بندہ دنیا میں کسی دوسرے بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے،اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس(کے عیوب)کو ڈھانپ دے گا۔‘‘ [8] اور فرمایا:’یَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِہِ وَلَمْ یَدْخُلِ الإِْیمَانُ قَلْبَہُ!لَا تَغْتَابُوا الْمُسْلِمِینَ وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِھِمْ،فَإِنَّہُ مَنِ اتَّبَعَ عَوْرَاتِھِمْ یَتَّبِعِ اللّٰہُ عَوْرَتَہُ وَمَنْ یَّتَّبِعِ اللّٰہُ عَوْرَتَہُ یَفْضَحْہُ فِي بَیْتِہِ‘
Flag Counter