Maktaba Wahhabi

140 - 692
آزما لیے ہیں۔ان کے لیے مغفرت اور بڑا ثواب ہے۔‘‘ [1] فرمانِ عالی ہے:﴿إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِن وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ﴿٤﴾وَلَوْ أَنَّهُمْ صَبَرُوا حَتَّىٰ تَخْرُجَ إِلَيْهِمْ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ﴾’’بے شک جو لوگ آپ کو حجروں کے پیچھے(باہر)سے پکارتے ہیں،ان میں اکثر بے عقل ہیں اور اگر یہ آپ کے نکلنے تک صبر کر لیتے تو یہ ان کے لیے بہتر تھا۔‘‘ [2] حق تعالیٰ فرماتے ہیں:﴿لَّا تَجْعَلُوا دُعَاءَ الرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعَاءِ بَعْضِكُم بَعْضًا﴾ ’’(مومنو!)پیغمبر کے بلانے کو اس طرح خیال نہ کرنا جس طرح تمھارا ایک دوسرے کو بلانا ہے۔‘‘ [3] ایک جگہ فرمایا:﴿إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللّٰهِ وَرَسُولِهِ وَإِذَا كَانُوا مَعَهُ عَلَىٰ أَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ يَذْهَبُوا حَتَّىٰ يَسْتَأْذِنُوهُ﴾ ’’مومن تو وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)پر ایمان لائے اور جب کسی اجتماعی کام کے لیے پیغمبر کے ساتھ ہوں تو وہ اس سے اجازت لیے بغیر نہیں جاتے۔‘‘[4] ارشادِ ربانی ہے:﴿إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَأْذِنُونَكَ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِاللّٰهِ وَرَسُولِهِ ۚ فَإِذَا اسْتَأْذَنُوكَ لِبَعْضِ شَأْنِهِمْ فَأْذَن لِّمَن شِئْتَ مِنْهُمْ﴾’’بے شک جو لوگ آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں(پھر کہیں جاتے ہیں)،وہی اللہ اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کے ساتھ ایمان رکھتے ہیں،سو جب یہ لوگ کسی کام کے لیے آپ سے اجازت مانگیں تو ان میں سے جس کے لیے چاہیں آپ اجازت دے دیں۔‘‘ [5] ارشادِ گرامی ہے:﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَأَطْهَرُ ۚ فَإِن لَّمْ تَجِدُوا فَإِنَّ اللّٰهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ﴾ ’’اے ایمان والو!جب تم اللہ کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کے ساتھ سرگوشی کرو تو سرگوشی کرنے سے پہلے(مساکین کو)خیرات کرو،یہ(عادت)تمھارے لیے بہتر اور پاک کرنے والی ہے۔اگر تم(خیرات کے لیے)کوئی چیز نہ پاؤ تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘ [6] 2: ایمانداروں پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و محبت،لازم و فرض قرار دی ہے۔ ارشادِ ربانی ہے:﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللّٰهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ﴾ ’’اے ایمان والو!اللہ اور(اس کے)رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی اطاعت کرو۔‘‘ [7]
Flag Counter