Maktaba Wahhabi

335 - 692
’وَبُیُوتُھُنَّ خَیْرٌ لَّھُنَّ‘ ’’اور ان کے گھر،ان کے لیے بہتر ہیں۔‘‘[1] 5:نماز کے لیے نکلنا اور چلنا:مسجد میں جانے کے لیے جو گھر سے نکلتا ہے،اس کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنا دایاں پاؤں آگے بڑھائے اور کہے: ((بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ،لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ،اَللَّھُمَّ!إِنِّي أَعُوذُ بِکَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ أَوْ أَجْھَلَ أَوْیُجْھَلَ عَلَيَّ)) ’’اللہ کے نام سے،میں اللہ پر توکل کرتا ہوں،کسی نیک کام کرنے کی قوت اور کسی برے کام سے رک جانے کی دسترس،اللہ کے سوا کسی سے حاصل نہیں ہے،اے اللہ!میں تیری حفاظت چاہتا ہوں کہ میں گمراہ ہو جاؤں یا گمراہ کیا جاؤں،پھسل جاؤں یا پھسلا دیا جاؤں،ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے،جاہلانہ کلام کروں یا مجھ پر جاہلانہ وار کیا جائے۔‘‘[2] ((اَللّٰھُمَّ!إِنِّي أَسْئَلُکَ بِحَقِّ السَّائِلِینَ عَلَیْکَ،وَأَسْأَلُکَ بِحَقِّ مَمْشَايَ ھٰذَا،فَإِنِّي لَمْ أَخْرُجْ أَشَرًا وَّلَا بَطَرًا وَّلَا رِیَائً وَّلَا سُمْعَۃً،وَخَرَجْتُ اتِّقَائَ سُخْطِکَ وَابْتِغَائَ مَرْضَاتِکَ،فَأَسْأَلُکَ أَنْ تُعِیذَنِي مِنَ النَّارِ وَأَنْ تَغْفِرَلِي ذُنُوبِي إِنَّہُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ‘ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا وَّفِي لِسَانِي نُورًا وَّفِي سَمْعِي نُورًا وَّفِي بَصَرِي نُورًا وَّمِنْ فَوْقِي نُورًا وَّمِنْ تَحْتِي نُورًا وَّعَنْ یَّمِینِي نُورًا وَّعَنْ شِمَالِي نُورًا وَّمِنْ بَیْنِ یَدَيَّ نُورًا وَّمِنْ خَلْفِي نُورًا وَاجْعَلْ فِي نَفْسِي نُورًا،وَأَعْظِمْ لِي نُورًا)) ’’اے اللہ!میں مانگنے والوں کے حق اور میرے اس چلنے کے حق کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں،میں بڑائی اور تکبر،ریا اور شہرت کے لیے نہیں نکلا بلکہ تیری ناراضی سے بچنے کے لیے اور تیری رضا حاصل کرنے کے لیے نکلا ہوں۔میرا سوال یہ ہے کہ مجھے آتش جہنم سے بچا اور میرے سارے گناہ معاف کر دے کہ تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخشتا۔‘‘[3] ’’اے اللہ!میرا دل،میری زبان،میرا کان اور آنکھ نور سے بھر دے اور مجھے میرے
Flag Counter