Maktaba Wahhabi

636 - 692
اصل مسئلہ:4:اگر کسر ایک فریق پر واقع ہے اور اس کے رؤوس اورسہام میں نسبت تخالف(تباین)ہے تو کامل عدد رؤوس کو لے کر اصل مسئلہ کے اوپر درج کریں گے،اور اسے اصل مسئلہ سے ضرب دیں گے۔حاصل ضرب سے مسئلے کی تصحیح ہو گی،جسے الگ جامعہ کی حیثیت سے الگ خانے میں لکھیں گے،پھر ہر وارث کو جو اصل مسئلہ سے ملا ہے،اسے اصل مسئلہ کے اوپر درج شدہ عدد سے ضرب دیں گے۔حاصل ضرب سے حسب سابق عمل کریں گے۔مثلاً:بیوی،بیٹا اور بیٹی کا مسئلہ آٹھ سے بنا۔بیوی کا آٹھواں حصہ،یعنی ایک اور باقی سات عصبہ(اولاد)کا حصہ ہے،جو تین رؤوس پر للذکر مثل حظ الانثیین کے مطابق پورے پورے تقسیم نہیں ہورہے۔رؤوس اور سہام میں نسبت تخالف ہے،لہٰذا کل عدد رؤوس(تین)کو اصل مسئلہ(آٹھ)کے اوپر رکھا اور ضرب دی تو چوبیس ہوئے جس سے مسئلہ کی تصحیح ہو گی اور حسب سابق عمل ہو گا۔(ٹیبل:7)کامل عدد رؤوس تین ہیں 3 اصل مسئلہ:8 x 3 = 24 بیوی 1 3 بیٹا 7 14 بیٹی 7 اصل مسئلہ:8:اگر ایک سے زیادہ فریق پر کسر واقع ہو تو طریق عمل یہ ہے کہ جس فریق کے رؤوس اورسہام میں کسر واقع ہوئی ہے،اگر دونوں میں نسبت توافق ہے تو وفق رؤوس اور اگر تخالف ہو تو کل عدد رؤوس کو ساتھ ہی درج کیا جائے گا،پھر ان درج شدہ اعداد(اعداد مثبتہ)پر نسب اربعہ کی روشنی میں غور کیا جائے گا۔اگر اعداد مثبتہ میں نسبت تماثل ہے تو ایک عدد کو متعین کیا جائے گا۔تداخل ہو تو بڑے عدد کو لیا جائے گا۔توافق ہو تو ایک کے وفق کو کامل عدد میں ضرب دیں گے اور تباین کی صورت میں کامل عدد کو کامل سے ضرب دیں گے اور حاصل ضرب کو لیا جائے گا،جو حاصل ضرب آخر میں حاصل ہو گا،اسے اصل مسئلہ کے اوپر درج کریں گے اور اسے اصل مسئلہ میں ضرب دے کر حاصل ضرب الگ طور پر اگلے خانہ میں جامعہ کے طور پر درج کریں گے۔اس تصحیح سے حسب مذکور تقسیم کریں گے۔ دو فریق پر کسر کی ایک مثال یہ ہے کہ ایک شخص فوت ہو گیا اور دوبیویاں اور دو بھائی چھوڑ گیا۔مسئلہ چار سے ہے۔چوتھا حصہ(ایک)دو بیویوں کے لیے ہوا،دونوں پر کسر ہے اور باقی(تین)بوجہ عصبہ دونوں بھائیوں کو ملے تو پھر دونوں پر کسر ہے۔بیویوں کے رؤوس اور سہام میں نسبت تخالف ہے،لہٰذا عدد رؤوس(دو)محفوظ ہوئے۔اسی طرح دو بھائیوں اور ان کے سہام میں بھی تخالف ہے کیونکہ تین اور دو میں نسبت تخالف ہے،لہٰذا دو عدد محفوظ ہوئے۔اب چونکہ بیویوں اور بھائیوں کے عدد مثبت دو،دو ہیں اور نسبت تماثل ہے،اس لیے ایک عدد پر اکتفا کیا اور اس کو اصل مسئلہ کے اوپر درج
Flag Counter