Maktaba Wahhabi

383 - 668
اور سنیے! اتھر وید کانڈ ۳ سوکت ۲۳ منتر ۴ میں عورت کو بیل سے اولاد حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ وید منتر یہ ہے: پانی بھدرانی، بیجانی رشبھاجن نیتی چ، تئیس توم پترم وند سوسا پر سور دھنیو کا بھو۔ ترجمہ: جن عمدہ نطفوں کو سانڈ (اپنے جسموں میں ) پیدا کرتے ہیں ، تو ان سے اولاد حاصل کر اور تو گابھن گائے کی مثل بن جا۔ اس وید منتر میں رشبھا اور دھنیو الفاظ صاف لکھے ہیں ، جن کا ترجمہ سانڈ اور گائے ہے۔ لفظ رشبھارگ وید منڈل ۶ سوکت ۱۶ منتر ۴۷ اور اتھر وید ۹.۴.۱۹ میں بھی سانڈ کے معنوں میں لکھا ہے۔ جو آریہ سماجی اوٹ پٹانگ معنی کریں ، وہ رشبھ لفظ کے فرضی معانی وید کے کسی منتر سے دکھا دیں ۔ وید ارتھ پرکاش ب ۵ صفحہ: ۱۲۶ تا ۱۲۷۔ مہاشے مترو! بتاؤ کہ انسان عورت سانڈ سے اولاد نکاح کے ساتھ حاصل کرے یا بلا نکاح؟ کیا اس کو اولاد حاصل کرنے کے لیے کوئی مرد ایسا نہیں مل سکتا؟ پھر اگر بفرضِ محال اس کو اولاد حاصل بھی ہو تو کیا وہ انسان ہو گی یا سانڈ؟ یہ منتر شرم و حیا کے پردے چاک کرنے کے علاوہ نیچر کے بھی سخت خلاف ہیں ۔ جن رشیوں نے ایسے منتر تصنیف کیے ہوں گے، ان کی اپنی زندگی کے حالات کیسے خطرناک ہوں گے۔ ہر چند یہ تعلیم ایشور گیان خدا کا کلام نہیں ہو سکتی۔
Flag Counter