Maktaba Wahhabi

298 - 699
غَیْرَ نٰظِرِیْنَ اِنٰہُ وَ لٰکِنْ اِذَا دُعِیْتُمْ فَادْخُلُوْا فَاِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوْا وَ لَا مُسْتَاْنِسِیْنَ لِحَدِیْثٍ اِنَّ ذٰلِکُمْ کَانَ یُؤْذِی النَّبِیَّ فَیَسْتَحْیٖ مِنْکُمْ وَ اللّٰہُ لَا یَسْتَحْیٖ مِنَ الْحَقِّ وَاِذَا سَاَلْتُمُوْھُنَّ مَتَاعًا فَسْئَلُوْھُنَّ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ ذٰلِکُمْ اَطْھَرُ لِقُلُوْبِکُمْ وَ قُلُوْبِھِنَّ﴾[الأحزاب:53] ’’اے ایمان والو! نبی کے گھروں میں مت جاؤ،سوائے اس کے کہ تمھیں کھانے کے لیے اجازت دی جائے اور کھانا(تیار ہونے سے پہلے)اس کے پکنے کا انتظار(وہاں بیٹھ کر)مت کرو،لیکن جب تم کو بلایا جائے تو پھر جاؤ اور جب تم کھانا کھا چکو تو پھر وہاں سے نکل جاؤ اور وہیں جی لگا کر باتیں کرنے کے لیے نہ بیٹھے رہو،تمھاری اس بات سے نبی کو اذیت پہنچتی تھی،مگر وہ تم سے شرم کرتے ہیں،مگر اﷲ حق بات کہنے میں شرم نہیں کرتا اور جب نبی کی ازواجِ مطہرات سے کوئی کام کی چیز مانگنے جاؤ تو پردے کے پیچھے سے مانگ لو،اس میں تمھارے اور ان کے دلوں کے لیے خوب ستھرائی ہے۔‘‘ سورۃ الاحزاب کی یہی وہ آیت ہے،جسے ’’آیتِ حجاب‘‘ کہا جاتا ہے،کیوںکہ پردے کے بارے میں نازل ہونے والی یہ پہلی آیت ہے اور اس کے نزول کے بعد نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہما کو اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے اپنی بیویوں کو پردے کا حکم فرما دیا تھا۔اس آیت کے الفاظ﴿وَاِذَا سَاَلْتُمُوْھُنَّ مَتَاعًا فَسْئَلُوْھُنَّ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ﴾پردے کے فرض ہونے کی قطعی دلیل ہیں۔ اگر کوئی اس آیت کے حکم کو ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہما کے ساتھ خاص قرار دے تو اس پر تعجب ہے،کیونکہ اگر ایسا ہی ہوتا تو پھر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اس آیت کے نزول کے بعد اپنی بیویوں کو پردے کا حکم نہ دیتے اور پھر نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کا کوئی معنیٰ ہی نہ ہوتا،جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغامِ نکاح دینے والے کو اپنی منگیتر کو ایک نظر دیکھنے کی اجازت فرمائی ہے،جیسا کہ سنن ترمذی،نسائی،ابن ماجہ و دارمی اور مسند احمد میں حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کیا کہ میں نے فلاں عورت کو پیغامِ نکاح دیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: {ھَلْ نَظَرْتَ إَلَیْھَا؟}’’کیا تم نے اسے ایک نظر دیکھا ہے؟‘‘ انھوں نے عرض کی:نہیں،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter