Maktaba Wahhabi

108 - 692
ایک دوسرے سے نفع حاصل کیا[1] اور(بالآخر)ہم اپنی اس میعاد کو پہنچ گئے جو تو نے ہمارے لیے مقرر کی۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا:’’تمھارا ٹھکانہ جہنم ہے،تم اس میں ہمیشہ رہو گے مگرجو اللہ چاہے۔‘‘[2] ارشادِ ربانی ہے:﴿وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَـٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ﴿٣٦﴾وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ﴾ ’’اور جو رحمن کی یاد سے غافل ہو جائے ہم اس پر شیطان مقرر کر دیتے ہیں،پس وہ اس کا ساتھی ہو جاتا ہے۔اور یہ شیاطین انھیں(سیدھے)راستے سے روکتے رہتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم راہِ ہدایت پر جا رہے ہیں۔‘‘[3] ارشادِ گرامی ہے:﴿إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ﴾ ’’یقینا ہم نے شیاطین کو ایمان نہ لانے والوں کا ساتھی اور دوست بنا دیا ہے۔‘‘[4] نیز فرمایا:﴿إِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ اللّٰهِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ﴾ ’’بے شک انھوں نے اللہ کے سوا شیاطین کو دوست بنا لیا ہے اور سمجھتے ہیں کہ وہ صحیح راہ پر چل رہے ہیں۔‘‘[5] مزید فرمایا:﴿وَقَيَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَاءَ فَزَيَّنُوا لَهُم مَّا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ﴾ ’’اور ہم نے(شیطانوں کو)ان کا ہم نشین مقرر کر دیا تھا،پس انھوں نے ان کے لیے ان کے آگے اور پیچھے(کی بدکاریوں)کو مزین کر دکھایا۔‘‘[6] اور فرمایا: ﴿وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ كَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِ ۗ أَفَتَتَّخِذُونَهُ وَذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِي وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ﴾ ’’اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا ماسوائے ابلیس کے۔یہ جنوں میں سے تھا،پس وہ اپنے رب کے حکم سے نکل گیا(تو اے لوگو!)کیا تم مجھے چھوڑ کر اسے اور اس کی اولاد کو دوست بناتے ہو،حالانکہ وہ تمھارے دشمن ہیں۔‘‘[7]
Flag Counter