Maktaba Wahhabi

324 - 692
10: سجدے میں دعا کرنا،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((أَلَا!وَإِنِّي نُھِیتُ أَنْ أَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَاکِعًا أَوْ سَاجِدًا،وَأَمَّا الرُّکُوعُ فَعَظِّمُوا فِیہِ الرَّبَّ،وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَھِدُوا فِي الدُّعَائِ،فَقَمِنٌ۔حَقِیقٌ۔أَنْ یُّسْتَجَابَ لَکُمْ)) ’’سنو!مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں رکوع یا سجدے میں قرآن کی قراء ت کروں،رکوع میں رب تعالیٰ کی تعظیم بیان کرو اور سجدے میں دعا کی کوشش کرو،تمھارے لیے قبولیت کی پوری توقع ہے۔‘‘[1] 11: آخری تشہد میں درود کے بعد ان کلمات مبارکہ کے ساتھ دعا کرنی چاہیے:((اَللَّھُمَّ!إِنِّي أَعُوذُبِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ،وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ،وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ،وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْمَسِیحِ الدَّجَّالِ)) ’’اے اللہ!میں عذاب جہنم،عذاب قبر،آزمائش حیات وممات اور فتنۂ مسیح دجال سے تیری حفاظت کا طلب گار ہوں۔‘‘[2] اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’’جب تم میں سے کوئی ایک آخری تشہد سے فارغ ہو جائے تو(مندرجہ بالا)چار چیزوں سے اللہ کی پناہ کی درخواست کرے۔‘‘[3] 12: دائیں اور بائیں طرف ’اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ‘ کہنا،اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دائیں اور بائیں طرف منہ کرکے سلام پھیرا کرتے تھے،یہاں تک کہ آپ کے رخسار کی سفیدی مقتدیوں کو نظر آتی تھی۔[4] 13: سلام کے بعد درج ذیل احادیث کے مطابق ذکر و دعا کرنا۔ ایک بار ’اَللّٰہُ أَکْبَرُ[5] ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار ’أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ‘ ’’میں اللہ تعالیٰ سے بخشش چاہتا ہوں ‘‘کہتے۔پھر فرماتے: ((اَللَّھُمَّ!أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَاذَا الْجَلَالِ وَالإِْکْرَامِ)) ’’اے اللہ!تو سلامتی والا ہے اور سلامتی تیری ہی طرف سے ہے،اے جلالت وعزت کے مالک!تو برکت والا ہے۔‘‘[6]
Flag Counter