Maktaba Wahhabi

368 - 692
9: نماز حاجت: مسلمان جب کوئی کام کرنا چاہے تو وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنی ضرورت کا سوال کرے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((مَنْ تَوَضَأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوئَ ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ یُتِمُّھُمَا،أَعْطَاہُ اللّٰہُ مَا سَأَلَ مُعَجَّلًا أَوْ مُؤَخَّرًا)) ’’جو شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے،پھر اچھے طریقے سے دو رکعتیں پڑھتا ہے،اللہ تعالیٰ جلد یا بدیر اس کا سوال پورا کر دیں گے۔‘‘[1] 10: نماز تسبیح: یہ چار رکعات ہیں،ہر رکعت میں قراء ت کے بعد پندرہ بار یہ ذکر کرے((سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ))اور رکوع میں دس بار اور رکوع سے سر اٹھا کر دس بار،پھر سجدہ میں دس بار اور سجدہ سے اٹھ کر دس بار،پھر دوسرے سجدہ میں دس بار اور دو رکعتوں کے درمیان جلسۂ استراحت میں دس بار٭ اس طرح ہر رکعت میں پچھتر تسبیحات ہوں گی۔اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا عباس رضی اللہ عنہ کو مخاطب ہو کر مندرجہ بالا طریقے سے صلاۃ تسبیح پڑھنے کا کہا اور فرمایا: ((إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُصَلِّیَھَا فِي کُلِّ یَوْمٍ مَّرَّۃً فَافْعَلْ،فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَفِي کُلِّ جُمُعَۃٍ مَّرَّۃً،فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَفِي کُلِّ شَھْرٍ مَّرَّۃً،فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فِفِي کُلِّ سَنَۃٍ مَّرَّۃً،فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَفِي عُمُرِکَ مَرَّۃً)) ’’اگر تو روزانہ پڑھ سکے تو پڑھ،اگر اس کی طاقت نہیں ہے تو ہفتہ میں ایک بار اور اگر اس کی بھی طاقت نہیں تو سال میں ایک بار،اگر یہ بھی نہ کر سکے تو زندگی میں ایک بار ضرور پڑھ۔‘‘[2] 11: سجدئہ شکر: مسلمان کو کوئی پسندیدہ نعمت حاصل ہو جائے یا کسی خوفناک چیز سے نجات مل جائے تو وہ اللہ کے لیے اس نعمت پر سجدئہ شکر بجا لائے۔اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی خوش کن خبر آتی تو آپ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے لیے سجدئہ شکر بجا لاتے تھے۔جبرائیل علیہ السلام ایک بار یہ پیغام لائے کہ ’’جو شخص آپ پر ایک بار درود پڑھے گا،اللہ جل مجدہ اس کے لیے دس رحمتیں نازل فرمائیں گے۔‘‘ تو آپ نے سجدئہ شکر ادا کیا۔[3] 12: سجدئہ تلاوت: سجدئہ تلاوت بھی مشروع ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((إِذَا قَرَأَ ابْنُ آدَمَ السَّجْدَۃَ فَسَجَدَ اعْتَزَلَ الشَّیْطَانُ یَبْکِي،یَقُولُ:یَاوَیْلَہْ!أُمِرَ ابْنُ آدَمَ بِالسُّجُودِ فَسَجَدَ فَلَہُ الْجَنَّۃُ،وَأُمِرْتُ بِالسُّجُودِ فَأَبَیْتُ فَلِيَ النَّارُ)) ٭ نمازی ہر رکعت کے بعد جلسۂ استراحت یا تشہد کے لیے بیٹھتا ہے گویا ہر رکعت کے بعد بیٹھ کر وہ دس بار یہ تسبیحات پڑھے گا۔(ع‘ر)
Flag Counter