Maktaba Wahhabi

404 - 699
الْفِرَاشِ‘‘ کے تحت امام صاحب رحمہ اللہ نے متعدد احادیث وارد کی ہیں،جبکہ اس مسئلہ کو ثابت کرنے کے لیے دو آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم بھی تعلیقاً ذکر کیے ہیں،ان میں سے ایک میں ہے: ’’وَصَلّٰی أَنَسٌ عَلٰی فِرَاشِہٖ‘‘[1] ’’حضرت انس رضی اللہ عنہ نے اپنے بچھونے یا بستر پر نماز پڑھی۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے اس اثر کو امام ابن ابی شیبہ نے مصنف میں اور سعید بن منصور نے سنن میں موصولاً بھی روایت کیا ہے،اس قضیے کو تقویت پہنچانے کے لیے امام صاحب نے ایک دوسرا اثر بھی ذکر کیا ہے،جو اگرچہ بظاہر موقوف ہے،لیکن اس کا حکم مرفوع حدیث کا ہے،چنانچہ اس اثر میں حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’کُنَّا نُصَلِّيْ مَعَ النَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَیَسْجُدُ أَحَدُنَا عَلٰی ثَوْبِہٖ‘‘ ’’ہم نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے اور ہم میں سے کوئی اپنے کپڑے پر سجدہ کرتا۔‘‘ یہ اثر اگلے ہی باب میں امام صاحب نے موصولاً بھی بیان کیا ہے جو صحیح بخاری کے علاوہ صحیح مسلم اور دیگر کتبِ حدیث میں بھی مروی ہے،اس میں ہے: ’’کُنَّا نُصَلِّيْ مَعَ النَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَیَضَعُ أَحَدُنَا طَرْفَ الثَّوْبِ مِنْ شِدَّۃِ الْحَرِّ فِيْ مَکَانِ السُّجُوْدِ‘‘[2] ’’ہم نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں نماز پڑھا کرتے تھے تو گرمی کی شدت کی وجہ سے ہم میں سے کوئی اپنے کپڑے کا کوئی حصہ اپنے سجدے کی جگہ پر رکھتا تھا۔‘‘ صحیح بخاری میں تعلیقاً اور مصنف عبدالرزاق و ابن ابی شیبہ میں موصولاً حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے مروی ہے: ’’إِنَّ أَصْحَابَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانُوْا یَسْجُدُوْنَ وَأَیْدِیَھُمْ فِيْ ثِیَابِھِمْ وَیَسْجُدُ الرَّجُلُ مِنْھُمْ عَلٰی قَلَنْسُوَتِہٖ وَعَمَامَتِہٖ‘‘[3]
Flag Counter