Maktaba Wahhabi

420 - 699
سنن ترمذی،دارقطنی،بیہقی،مسنداحمد اور تاریخ بغداد میں مروی ہے۔امام شوکانی رحمہ اللہ نے اسے نسائی کی طرف بھی منسوب کیا ہے۔اس روایت میں وہ بیان کرتے ہیں: {إِنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِنْتَھٰی إِلٰی مَضِیْقٍ ھُوَ وَأَصْحَابُہٗ،وَھُوَ عَلٰی رَاحِلَتِہٖ،وَالسَّمَآئُ مِنْ فَوْقِھِمْ وَالْبَلَّۃُ مِنْ أَسْفَلَ مِنْھُمْ فَحَضَرَتِ الصَّلَاۃُ فَأَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ تَقَدَّمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم عَلٰی رَاحِلَتِہٖ فَصَلّٰی بِھِمْ یُؤْمِيْ إِیْمَائً،وَّیَجْعَلُ السُّجُوْدَ أَخْفَضُ مِنَ الرُّکُوْعِ}[1] ’’نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ تنگنائے یا تنگ جگہ میں تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر سوار تھے۔اوپر سے بارش ہو رہی تھی اور نیچے زمین گیلی و دلدل تھی۔نماز کا وقت ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موذن کو حکم فرمایا تو اس نے اذان و اقامت کہی۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارے سے نماز پڑھی اور سجدوں کے لیے رکوع کی نسبت سر کو ذرا زیادہ جھکا کر اشارہ کیا۔‘‘ اس حدیث سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ اگر کبھی کسی کو کوئی ایسی صورتِ حال پیش آجائے یا اس سے ملتے جلتے حالات کا سامنا ہو تو سواری پر فرضی نماز بھی پڑھی جا سکتی ہے۔امام ترمذی رحمہ اللہ نے امام احمد اور اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ سے روایت بیان کی ہے کہ اگر سواری سے اُتر کر نماز ادا کرنے کے لیے جگہ نہ ہو تو سواری کے جانور پر بھی نماز جائز ہے۔حافظ عراقی رحمہ اللہ نے شرح ترمذی میں امام شافعی رحمہ اللہ سے بھی یہی قول روایت کیا ہے۔البتہ امام شافعی رحمہ اللہ نے سواری کے جانور پر نماز کے صحیح ہونے کے لیے بعض شرائط عائد کی ہیں،لیکن امام شوکانی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ ان امور کے سواری پر صحت نماز کے شرط ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے اور حضرت یعلی رضی اللہ عنہ والی حدیث سواری کے جانور پر نماز کے صحیح ہونے پر دلالت کرتی ہے اور حضرت عامر رضی اللہ عنہ والی حدیث میں جو سواری کے جانور پر نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز ادا فرمانے کی نفی کی گئی ہے،وہ حدیث اگر چہ صحیح بخاری ومسلم اور دیگر کتبِ احادیث میں مروی ہے اور اس کے صحیح ہونے میں بھی کوئی شک نہیں،لیکن اس میں زیادہ سے زیادہ یہی ذکر ہے کہ نفی کرنے والے صحابی نے اپنے علم کی حد تک نفی کی ہے اور اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ سواری کے جانور پر نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرض نماز پڑھنا واقع ہی نہیں ہوا کیونکہ:
Flag Counter