Maktaba Wahhabi

34 - 611
مزید اضافہ کر دیا ہے۔ جَزَاہُ اللّٰہُ خَیْراً۔ راقم نے کتاب کے مضامین کی ترتیب و تبویب اور زبان کی قدرے تہذیب و تنقیح کر دی ہے۔ کتاب کی طباعت و اشاعت کے لیے ہم محترمہ ام عبداللہ آمنہ ایوب اور ان کے شوہر، الخبر کے معروف سماجی کارکن اور مخیر شخصیت محترم جناب محمد ایوب مشتاق صاحب (جنرل منیجر سنسنہ کارنر کنٹریکٹنگ کمپنی الریاض ، الجبیل ) کے شکر گزار ہیں، جن کے بھرپور تعاون سے یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں پہنچی ہے۔ فَجَزَاہُمَا اللّٰہُ فِي الدَّارَیْنِ خَیْراً، وَبَارَکَ فِيْ أَہْلِہِمَا وَ مَالِہِمَا وَ عُمُرِہِمَا وَأَعْمَالِہِمَا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ کتاب کی مولفہ ام عدنان قمر کے اس علمی نقشِ اول کو شرفِ قبولیت سے نوازے، انھیں مزید توفیق عطا فرمائے اور صحت و عافیت سے رکھے۔ نیز اس کتاب کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اور قارئینِ کرام و قارئات محترمات خصوصاً خواتین اور بِالاَخص دعوت و ارشاد کے شعبے سے منسلک دروس و محاضرات دینے والی واعظات و مدرِّسات کے لیے دروس کی تیاری میں معاون بنائے۔ آمین والسلا م علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ بروز جمعۃ المبارک ابو عدنان محمد منیر قمر نواب الدین ۲/ ۲/ ۱۴۳۴ھ ترجمان سپریم کورٹ الخبر و داعیہ متعاون ۱۵/ ۱۲/ ۲۰۱۲ء بمراکز الدعوۃ و الارشاد بالدمام و الظہران و الخبر۔ سعودی عرب
Flag Counter