Maktaba Wahhabi

436 - 611
آپ اچھی طرح یاد کریں۔ رکوع کی مختلف دعائیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں، مگر یہاں ہم صرف دو دعاؤں کا ذکر کررہے ہیں۔ ان میں سے کسی ایک کو پڑھیں اور کم از کم تین بار ضرور پڑھیں: 1. (( سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِیْم )) 2. حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب سے یہ سورت {إِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ} نازل ہوئی ہے، رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نماز ایسی نہیں پڑھی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعا نہ کرتے ہوں: (( سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَ بِحَمْدِکَ، اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِيْ )) لہٰذا ہمیں بھی اپنی نمازوں کے رکوع و سجود میں یہ دعائیں کثرت کے ساتھ پڑھنی چاہییں۔ حضرت ابنِ عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: ’’جب آدمی نماز ادا کرنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے سارے گناہ اس کے کندھوں پر رکھ دیے جاتے ہیں، وہ جب بھی رکوع و سجود کرتا ہے تو اس کے گناہ گر جاتے ہیں۔‘‘[1] اگر کوئی جماعت کے ساتھ نماز پڑھتا ہے تو کوع کے بعد جب امام ’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ‘‘ کہے، تو آپ کہیں: ’’اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا۔۔۔‘‘ یا صرف ’’رَبَّنَا وَ لَکَ الْحَمْدُ‘‘ اور اگر آپ اکیلے گھر میں یا کسی بھی جگہ نماز پڑھتے ہیں تو بھی یہ الفاظ رکوع کے بعد ضرور پڑھیں، ان کے پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے۔ حضرت رفاعہ بن رافع زرقی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک دن نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو: ’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ‘‘ کہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک آدمی نے کہا: (( رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ، حَمْداً کَثِیْراً طَیِّباً مُبَارَکاً فِیِہِ )) ’’اے ہمارے پروردگار! تیرے ہی لیے ساری تعریفیں ہیں، بہت زیادہ، پاکیزہ اور بابرکت۔‘‘ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ’’یہ کلمات کس نے کہے ہیں؟‘‘ اس صحابی نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں نے تیس [۳۰] سے زیادہ فرشتوں کو ان کلمات کو لکھنے میں ایک دوسرے سے سبقت
Flag Counter