Maktaba Wahhabi

474 - 611
بے زبان جانوروں اور خمیدہ کمر بوڑھوں کی بدولت ہم پر رحم فرما۔ آسمان سے پانی کی بوند تک نہ گری، بلکہ الٹی قحط سالی بڑھی اور سورج کی تمازت و حرارت میں شدّت آگئی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پھر دعا مانگی کہ اے اللہ! ہمیں بارانِ رحمت سے نواز۔ اللہ تعالیٰ نے جواب دیا: تمھیں بارشوں سے کیوں نوازوں جبکہ تمھارے مابین ایک شخص وہ ہے جو چالیس برس سے گناہوں میں مبتلا مجھے کھلا چیلنج کر رہا ہے۔ لوگوں میں اعلان کریں کہ وہ شخص تمھارے مابین سے باہر نکل جائے کیونکہ اسی کے سبب میں نے تم سے بارشیںروک رکھی ہیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم میں اعلان کرتے ہوئے فرمایا: اے نافرما ن شخص! جو چالیس سالوں سے اللہ کی معصیت و نافرمانی کر کے اسے چیلنج کر رہا ہے۔۔۔ ہمارے مابین سے اٹھ کر نکل جائو۔۔۔ صرف تیری وجہ سے ہم سب سے بارشیں روک دی گئی ہیں۔۔۔ اس نافرمان بندے نے اپنے دائیں بائیں دیکھا مگر کسی کو اس اجتماع سے باہر جاتے نہ پایا۔۔۔ اب اسے یقین ہو گیا کہ خود وہی مطلوب ہے۔ اس نے اپنے دل میں کہا: اگر ان تمام لوگوں میں سے اٹھ کر باہر نکل جائوں تو پورے بنی اسرائیل کی نظر میں ذلیل ورسوا ہو جائوں گا اور اگر میں شرم کے مارے بیٹھارہاتو میری وجہ سے یہ سب لوگ بارشوں سے محروم رہیں گے ۔۔۔ یہ سوچ کر وہ بہت ہی دل شکستہ ہوا اور اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپکنے لگے ۔۔۔ اس نے اپنے افعال پر ندامت کی وجہ سے اپنا سرمنہ اپنے کپڑوں (گریبان) میںچھپا لیا اور اللہ کے حضور یوں عرض گزار ہوا: یا الٰہی! اے میرے آقاو مولیٰ! میں نے چالیس سال تک تیری نافرمانی کی۔۔۔ اس کے باوجود تونے میری پردہ پوشی کی اور مجھے مہلت دیے رکھی ۔۔۔ اب میں سرِ تسلیم خم کیے تیرا مطیع و فرمانبردار بن کر تیرے دربار میں حاضر ہوگیا ہوں، میری اس حاضری کو قبول فرما۔۔۔ اب اس نے اپنے خالق و مالک کے سامنے گریہ و زاری کرنا شروع کردی ۔۔۔وہ ابھی اپنی بات پوری بھی نہیں کر پایا تھا کہ بادلوں کا ایک سفید ٹکڑا اٹھا، آسمان کے وسط میں بلند ہوا اور اس نے یوں زور دار بارش برسانا شروع کر دی جیسے مشکیزوں کے منہ کھل گئے ہوں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام یہ دیکھ کر تعجب میں مبتلا ہوگئے اور اپنے رب سے مخاطب ہو کر کہنے لگے: اے اللہ! تونے ہمیں بارش عطا فرما دی ہے جبکہ ہمارے مابین سے کوئی بھی آدمی اٹھ کر باہر نہیں گیا۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ! میں نے اسی شخص کے اشک ہائے ندامت کی بدولت آپ کو
Flag Counter