Maktaba Wahhabi

79 - 611
اور اسمعیل اور اسحق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر اترا اور جو موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے پیغمبروں کو اپنے پروردگار سے ملا سب پر ایمان لائے، ہم ان پیغمبروں میں سے کسی ایک کو بھی الگ نہیں کرتے (جیسے یہود کرتے ہیں کہ ایک کومانتے ہیںاور دوسرے کو نہیں مانتے) اور ہم اس (اللہ) کے تابع فرمان ہیں۔‘‘ ایمان بالکتب کے بارے میں بھی اجمالی طور پر یہ ایمان رکھنا ضروری ہے کہ وہ حق ہیں۔ حق کی تعلیم دینے اور اس کی دعوت و تبلیغ کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیا ورسل علیہم السلام پر جو کتابیں نازل کی ہیں، ان کو تسلیم کیا جائے اور ان میں سے صرف آخری کتاب قرآن مجید کی تعلیمات و احکام کو اپنے لیے مشعلِ راہ بنایا جائے۔ سورۃ الحدید (آیت: ۲۵) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: { لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَیِّنٰتِ وَاَنْزَلْنَا مَعَھُمُ الْکِتٰبَ} ’’ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا اور ان پر کتاب نازل کردی۔‘‘ اس کے علاوہ بہت ساری آیات ہیں۔ عمل کے لیے سورۃ الشوری (آیت: ۱۵) ہی کافی ہے: { وَقُلْ اٰمَنْتُ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ مِنْ کِتٰبٍ} ’’(اے نبی!) آپ کہہ دیجیے: میں ایمان لایا ہر اس کتاب پر جو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمائی ہے۔‘‘ ہم ان کتابوں پر مفصل ایمان رکھتے ہیں جن کا اللہ تعالیٰ نے نام کے ساتھ اپنی کتاب قرآنِ کریم میں ذکر کیا ہے اور وہ ہیں: قرآن مجید، تورات، انجیل، زبور اور اس کے علاوہ اور بھی اللہ تعالیٰ کی کتابیں ہیںجن کو اس نے اپنے نبیوںپر نازل فرمایاجن کے ناموں اور تعداد کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں ان میں سب سے افضل اور آخری کتاب قرآنِ مجید ہے، جو تمام سابق کتابوں پر نگران اور ان کی تصدیق کرنے والا ہے۔ اس کا اتباع کرنا تمام امت پر فرض ہے۔ قرآنِ پاک اور اس کے ساتھ ساتھ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ احادیثِ صحیحہ کے مطابق فیصلہ کرنا واجب ہے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جنوں اور انسانوں کی طرف اپنا رسول بنا کر بھیجا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ قرآنِ کریم نازل کیا ہے، تاکہ وہ لوگوں کے درمیان فیصل اور حکمران بنے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید کو دلوں کے لیے باعثِ شفا، ہر معاملے کا عُقدہ کشا، یعنی ہر قسم
Flag Counter