Maktaba Wahhabi

331 - 611
عزت نوازی و شرف افزائی کے لیے ایک ایسی عظیم و مبارک سیاحت کا انتظام فرمایا جو نہ صرف ایک سیاحت و زیارت تھی، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی و رسولِ برحق ہونے پر دلالت کرنے والے کثیر معجزات میں سے ایک عظیم الشان معجزہ بھی تھی۔ یہ معجزہ ماہ ربیع الاول کی26 یا 27 لیکن مشہور روایت کے مطابق نبوت کے بارہویں سال ماہِ رجب کی ستائیس (۲۷) تاریخ اور بدھ کی رات کو پیش آیا۔ جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر شریف باون (۵۲) سال ہوچکی تھی۔[1] عالمِ ملکوت کے اس سفر پر روانگی سے قبل آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس رات حطیم یا حجرِ کعبہ میں آرام فرما رہے تھے۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نیند اور بیداری کے درمیان والی حالت طاری تھی۔ ایسے میں حضرت جبریل علیہ السلام تشریف لائے۔ انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ چاک کیا اور آبِ زمزم سے دھو کر ایمان اور حکمت سے بھر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سواری کے لیے ایک جانور لایا گیا۔ اس کا نام براق تھا۔ اس کا رنگ سفید تھا۔ اس کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ جہاں تک نظر جاتی تھی اسکا قدم وہاں پڑتا تھا۔ تیز و برق رفتاری کی بنیاد ہی پر اس کو براق کہا گیا تھا۔ اس سواری پر بیٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجدِ اقصیٰ تک گئے۔ پھر وہاں پہنچ کر حضرت جبریل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو براق سے اترنے کے لیے کہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہوگئے۔ وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام انبیا علیہم السلام کی امامت فرمائی اور دو رکعت نماز ادا کی۔[2] اس کے بعد حضرت جبریل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو پیالے لائے۔ ان میں سے ایک میں دودھ تھا اور دوسرے میں شراب تھی۔ دونوں پیالے پیش کرنے کا مقصد یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان میں سے جو چیز پسند ہو نوش فرمائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پسند فرمایا۔ یہ دیکھ کر حضرت جبریل علیہ السلام فرما اٹھے: ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرت پائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدایت نصیب ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو بھی۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم شراب پسند فرماتے تو آپ کی امت گمراہ ہو جاتی۔‘‘ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوبیت المقدس سے آسمانِ دنیا تک کا سفر کرنا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پہلے آسمان کا دروازہ کھلوایا گیا۔ وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام بنی نوعِ انسان کے باپ حضرت آدم علیہ السلام کو
Flag Counter