Maktaba Wahhabi

139 - 566
﴿ وَأَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِيَ الْأَمْرُ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ وَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴾ (مریم:۳۹) ’’تو انھیں اس رنج و افسوس کے دن کا ڈر سنا دے جبکہ کام انجام کو پہنچا دیا جائے گااور یہ لوگ غفلت اور بے ایمانی میں ہی رہ جائیں گے۔‘‘ یہ آیات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاوت فرمائیں ، جب آپ نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سامنے موت کے ذبح کیے جانے کا تذکرہ فرمایا ،سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے دن موت کو مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا اور جنتیوں سے کہا جائے گا کہ دیکھو تم اسے پہچانتے ہو؟ سب کہیں گے ہاں!یہ موت ہے اس کو سب نے اپنی اپنی موت کے وقت دیکھا تھا اس کے بعد دوزخیوں سے کہا جائے گا دیکھو!کیا تم اسے پہچانتے ہو، سب کہیں گے ہاں یہ موت ہے اس کو سب نے اپنی اپنی موت کے وقت دیکھا تھا اس کے بعد پھر اس کو ذبح کردیا جائے گا اور جنتیوں سے کہا جائے گا کہ بے فکر ہو کر جنت میں رہو تم کو اب کبھی موت نہ آئے گی اور اسی طرح دوزخ والوں سے کہا جائے گا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: ﴿ وَأَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِيَ الْأَمْرُ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ وَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴾ (مریم:۳۹) ’’تو انھیں اس رنج و افسوس کے دن کا ڈر سنا دے جبکہ کام انجام کو پہنچا دیا جائے گااور یہ لوگ غفلت اور ایمان نہیں لائیں گے۔‘‘ اور اپنے ہاتھ سے دنیا کی طرف اشارہ فرمایا۔‘‘ [1]
Flag Counter