Maktaba Wahhabi

185 - 566
اس لیے جب بھی غفلت میں ڈالنے والی چیزیں اور اسباب بڑھ جائیں اورانسان ان کا مقابلہ کرے تو اس کا اجر بھی اتنا ہی بڑا ہوجاتا ہے۔ اسی لیے آخری زمانے میں نیک و کار لوگوں کا اجر بہت بڑھ کر ہوگا۔ اس لیے کہ یہ لوگ بے شمار فتنوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اس غفلت کے اسباب اور اس کی راہوں سے اپنی پناہ میں رکھے، اللہ تعالیٰ ہمیں برے خاتمہ سے پناہ دے ، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنا ذکر کرنے اور شکر بجالانے کی توفیق نصیب کرے ،اور صحیح معنوں میں اپنی عبادت بجا لانے پر ہماری مدد فرمائے۔ بے شک وہ دعائیں سننے والا اور قبول کرنے والا ہے۔ ‘‘ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔
Flag Counter