Maktaba Wahhabi

248 - 566
یَا نَفْسُ تُوْبِيْ فَإِنَّ الْمَوْتَ قَدْ حَانَا وَاْعضِ الْہَوٰی فَالْہَوَی مَا زَالَ فَتَّانَا ’’ اے نفس ! توبہ کر، بے شک موت کا وقت قریب آچکا ہے، اور خواہشات کی مخالفت کر۔ بے شک بری خواہشات ہمیشہ سے فتنہ ہی رہی ہیں۔‘‘ جب خواہش پرستی کا معاملہ اتنا خطرناک ہے تو ضروری ہے کہ اس کے بارے میں کچھ گفتگو کی جائے تاکہ ہم اس خطرناک مرض اور پھیلے ہوئے شر سے دور رہ سکیں۔ اس کتاب میں ہم خواہش پرستی کی تعریف ، اس کے نقصانات ، اور اس کی مخالفت کے فوائد ، خواہش پرستی کے اتباع کے اسباب ، اور اس کے علاج کے طریقوں پر گفتگو کریں گے، اور اچھی خواہش اور بری خواہش کے درمیان فرق بھی بیان کریں گے۔ آخر میں میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے کسی بھی طرح اس کتاب کی تیاری میں مدد کی ، اور اب یہ کاوش آپ کی من پسند صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔ محمد صالح المنجد
Flag Counter