Maktaba Wahhabi

377 - 566
اَلْعِشْقُ لَا یَسْتَفِیْقُ الدَّہْرَ صَاحِبُہُ وَإِنَّمَا یُصْرَعُ الْمَجْنُوْنُ فِی الْحِیْنِ ’’ وہ کہنے لگے: تو تواپنے محبوب کی محبت میں مجنون ہوگیا ہے۔ تو میں نے ان سے کہا: عشق تو اس بیماری سے بڑھ کر جو کہ پاگلوں کو لاحق ہوتی ہے۔ عاشق کو تو زندگی بھر کبھی بھی ہوش نہیں آتا۔ جب کہ مرگی کے مارے ہوئے کو کبھی کبھی تو ہوش آہی جاتا ہے۔‘‘ [1] عشق کی وجہ سے جو دیگر خرابیاں پیدا ہوتی ہیں ان میں دل کی خرابی سر فہرست ہے۔ جب دل خراب ہوجائے تو آنکھ ، کان اور زبان سب خراب ہوجاتے ہیں۔ خراب دل اپنے ساتھی کی خرابیوں کو خوبصورت کر کے دکھاتا ہے، اور عشق کے جنون میں عاشق کا دل اپنے محبوب اور معشوق کی خرابیاں اور برائیاں دیکھنے سے اندھا ہو جاتا ہے۔ اس کے عیوب نظر ہی نہیں آتے۔ عاشق کی آنکھ کبھی بھی معشوق کی برائیاں اور عیوب نہیں دیکھ سکتی۔ اس کے کان بہرے ہوجاتے ہیں وہ اپنے محبوب کے منہ سے اپنے متعلق بیان کی جانے والی برائی کو نہیں سن سکتا۔ بلکہ الٹا وہ اپنے محبوب کا ہی دفاع کرتا ہے اگرچہ اس کا محبوب غلطی پر ہی کیوں نہ ہو۔ جب سیلاب اپنی آخری حدوں کو پہنچ جاتا ہے ، اور اس عاشق کی یہ حالت ہوجاتی ہے تو وہ کسی طرح بھی اس بات پر راضی نہیں ہوسکتا کہ کوئی انسان اس کے محبوب پر طنز یا جرح کرے۔ یا کوئی ایک اس کی مذمت کرے ، یا کوئی اس پر تنقید کرے۔ وہ اپنے محبوب کے دفاع میں ہی مشغول رہتا ہے خواہ اس کا محبوب حق پر ہو یا باطل پر۔ اس پر اسے مرنا بھی قبول ہوتا ہے۔ رغبات و خواہشات عیوب پر پردہ ڈال دیتی ہیں۔ جو انسان کسی چیزمیں رغبت رکھتا ہے وہ اس کے عیوب کو نہیں دیکھ پاتا۔ یہاں تک کہ جب اس کی رغبت ختم ہوجاتی ہے تو وہ عیوب بھی اسے نظر آنے لگتے ہیں۔ بس یہی رغبت وہ پردہ تھی جو آنکھوں پر پڑی ہوئی ہیں۔ اسی لیے کسی عاشق نے کہا ہے:
Flag Counter