Maktaba Wahhabi

454 - 566
رعنائیوں اور نعمتوں کو مزین کیا گیا ہے؟ جو یقینی طور پر ختم ہو جائیں گی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں خبردی اور فرمایا: ﴿ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ﴾ (آل عمران: ۱۵) ’’متقیوں کے لیے ان کے رب تعالیٰ کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ ‘‘[1] نیز آپ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وَلَا تَشْتَرُوا بِعَهْدِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ﴾ (النحل:۹۵) ’’تم اللہ کے عہد کو تھوڑے مول کے بدلے نہ بیچ دیا کرو۔‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ پر ایمان کے بدلے دنیا کے سازو سامان اور اس کی زینت کو مول مت لو، اس لیے کہ یہ تمام چیزیں بہت ہی کم ہیں۔اگرابن آدم کے لیے پوری کی پوری دنیا جمع کردی جائے ، تب بھی جو اجر و ثواب اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہ اس ساری دنیا سے بڑھ کر اور بہتر ہے، اور یہ ثواب ان لوگوں کے لیے ہے جو اس کی امید رکھتے ہیں، اور اس پر ایمان لاتے ہیں اور اس کے طلب گار رہتے ہیں، اور پھر اللہ تعالیٰ سے کیے گئے وعدہ کی حفاظت کرتے ہیں ،اوران چیزوں پر یقین رکھتے ہیں جن کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے ، اسی لیے آخر میں فرمایا: ﴿ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ﴾’’ اگر تم جانتے ہو۔‘‘ پھر آگے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ مَا عِنْدَكُمْ يَنْفَدُ وَمَا عِنْدَ اللَّهِ بَاقٍ وَلَنَجْزِيَنَّ الَّذِينَ صَبَرُوا أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴾ (النحل:۹۶) ’’تمہارے پاس جو کچھ ہے سب فانی ہے اور اللہ تعالیٰ کے پاس جو کچھ ہے باقی
Flag Counter