Maktaba Wahhabi

526 - 566
مشائخ جواب دے دیتے ہیں تو کہتے ہیں: شیخ صاحب ! فلاں عالم نے تو اس مسئلہ میں یوں کہا ہے، اورفلاں شیخ کا اس میں یہ قول ہے۔ انہوں نے اس کے بارے میں ایسے تو نہیں کہا۔ [یعنی اپنی علمیت ظاہر کرنا شروع کردیتے ہیں]۔ جب اس شخص کو ان تمام اقوال کا پتہ ہے تو پھر سوال کس لیے کرتا ہے؟ یہی بات واضح ہوتی ہے کہ مسئلہ صرف اعتراض کرنے کا ہے۔ ایسا شخص نہ ہی اللہ کی رضا مندی کے لیے سبق حاصل کرتا ہے ، اور نہ ہی خالص اللہ کے لیے کتابوں کا مطالعہ کرتا ہے۔ بس اس کا پڑھنے اور درس لینے سے مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں میں نمایاں ہو شہرت کمائے اور مجلسوں کی زینت بنے۔ اور اس کی چاہت یہ بھی ہوتی ہے کہ اس کا نام لیا جائے، اور لوگ اس کی طرف اشارہ کرکے کہیں یہ فلاں حافظ صاحب ہیں ، فلاں عالم صاحب ہیں ، مناظرہ میں بڑے مضبوط ہیں، اور اس کے علاوہ دیگر الفاظ میں اس کی تعریف کی جائے۔
Flag Counter