Maktaba Wahhabi

74 - 566
اگر پائے میرے پاس ہدیتاًبھیجے جائیں تو میں ان کو قبول کرلوں گا۔‘‘[1] مراد یہ ہے کہ اگر مجھے کوئی ایسی چیز ہدیہ بھیجی جائے جس پر بہت تھوڑا ہی گوشت ہو تو میں اسے بھی قبول کرلوں گا۔ ہماری زندگیوں میں موجود بکثرت عیش پرستی کے خلاف جنگ کی یہ بعض صورتیں ہیں۔ جن پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، اپنے بچوں کے ساتھ بالخصوص۔ اس لیے کہ وہی مستقبل کی نسل ہیں۔ اگر وہ اسی طرح عیش پرستی اور سستی اور کاہلی پر پروان چڑھتے رہے تو پھر ہمارے سامنے ایک انتہائی تاریک مستقبل ہے ، سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ ہم پر کچھ رحم کردے۔
Flag Counter